سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 بلین ڈالر کے شہری جوہری معاہدے پر غور کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ ایران کو اقتصادی محرکات پیش کرنے پر غور کر رہے ہیں، جیسے کہ ایرانی اثاثوں کو منجمد کرنے کا خاتمہ کرنے کے بدلے تہران کے یورینیم کی غنی سازی کے پروگرام پر روک لگانے کے لیے۔
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 30 بلین ڈالر کے شہری جوہری معاہدے پر غور کرنے کی خبروں کو مسترد کر دیا
Donald Trump dismisses reports US is weighing up to $30 bln civilian nuclear deal for Iran / Reuters

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ وہ ایران کو غیرعسکری جوہری  تنصیبات کے فروغ کے  لیے 30 ارب ڈالر دینے کی حمایت کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، "جعلی نیوز میڈیا میں کون یہ بے وقوف کہہ رہا ہے کہ 'صدر ٹرمپ ایران کو غیرعسکری  جوہری  تنصیبات  بنانے کے لیے 30 ارب ڈالر دینا چاہتے ہیں؟' میں نے اس مضحکہ خیز خیال کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ یہ صرف ایک اور جھوٹ ہے جو جعلی خبروں کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے تاکہ بدنام کیا جا سکے۔ یہ لوگ ذہنی مریض  ہیں!!!"

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کو اقتصادی مراعات دینے پر غور کیا تھا، جیسے کہ ایرانی اثاثوں کو غیر منجمد کرنا، اس شرط پر کہ تہران اپنے یورینیم افزودگی کے پروگرام کو روک دے۔ امریکہ نے 22 جون کو فوردو جوہری تنصیب پر چھ بم گرائے اور نتنز اور اصفہان میں دو دیگر مقامات پر آبدوز سے  درجنوں  کروز میزائل حملے کیے۔ یہ کاروائیاں ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف مہم کا حصہ تھیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان چھٹے دور کے مذاکرات 15 جون کو طے تھے، لیکن 13 جون کو اسرائیل نے ایرانی فوجی، جوہری اور شہری مقامات پر فضائی حملے کیے۔

امریکہ کی سرپرستی میں ہونے والی جنگ بندی کے تحت 24 جون کو اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ  جنگ ختم ہوئی تھی۔

دریافت کیجیے
عرب نمائندوں نے گادی آئزنکوٹ کی حمایت کر دی
ڈیموکریٹس کو یہ جنگ رکوانا ہو گی:برنی سینڈرز
روس پر ڈرون حملہ، صنعتی تنصیبات میں آگ لگ گئی
نیتین یاہو کے ساتھ مخلوط حکومت کےقیام کا ارادہ معدوم ہے: یائر لاپید
اسپین کا ٹرین حادثہ، وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی
چین کی امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد واشنگٹن حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی آمادگی
سینکڑوں حوثی ملیشیاوں کو غیر فعال کر دیا ہے:یمنی فوج
"بحرانوں سے نبرد آزمائی" یورپی کمیشن نے نئی تجاویز پیش کر دیں
صدرِ ترکیہ رجب طیب ایردوان  کی جنوبی کوریا کی  سرکردہ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات
ایران میں مظاہرہ "ٹرمپ کو قتل کر دیں گے"  کا بینر آویزاں
جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں:ایردوان
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
سعودی وزیر دفاع کا امریکی ہم منصب سے رابطہ
پاکستان:خیبر پختون خوا میں حملہ،2 پولیس اہلکار ہلاک 1 زخمی
حملہ ہوا تو جواب زیادہ شدید ہوگا:ایرانی جرنیل