دنیا
3 منٹ پڑھنے
یوکرین کا ڈرون حملہ، ایک روسی شہری ہلاک
روس کے علاقے ساراتوف پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا اور متعدد مکانات اور ایک صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے
یوکرین کا ڈرون حملہ، ایک روسی شہری ہلاک
دونوں اطراف نے ایک دوسرے کے علاقے پر حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے سے انکار کیا ہے۔ / AA

روس کے جنوبی علاقے ساراتوف پر یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ حملے میں کئی مکانات اور ایک صنعتی تنصیب کو نقصان پہنچا ہے۔

ساراتوف کے گورنر 'رومن بوسارگن' نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈرون کے ملبے نے رہائشی عمارت کے تین گھروں کو نقصان پہنچایا ہے جس کے بعد عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

بوسارگن نے کہا ہے کہ "کئی رہائشیوں کوموقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور ایک شخص کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔"

بوسارگن نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملے میں کس قسم کی صنعتی جگہ کو نقصان پہنچا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو مناظر میں ایک صنعتی علاقے کے اوپر سے گہرا کالا دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا۔ رائٹرز نے ان مناظر میں سے ایک کی جگہ کی فائل اور سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے تصدیق کی ہے تاہم یہ تصدیق نہیں کر سکا کہ ویڈیو کب فلمائی گئی تھی۔

آر بی کے۔یوکرین میڈیا آؤٹ لیٹ سمیت یوکرین کے ذرائع ابلاغ  نے خبر دی ہے کہ ڈرون حملے کے بعد ساراتوف شہر کی آئل ریفائنری آگ کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔

ساراتوف میں پروازیں معطل

ریفائنری کے ذرائع کی رائٹرز کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق ساراتوف شہر میں روسنیفٹ کی زیرِ ملکیت ریفائنری کو اس سال کے شروع میں یوکرینی ڈرون حملوں کے بعد حفاظتی وجوہات کی بنا پر اپنی کاروائیاں روکنا پڑی تھیں۔

روس کے ، سکیورٹی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع سے معلومات شائع کرنے والے، سوشل میڈیا چینل شاٹ نےکہا ہے کہ دریائے وولگار کے کنارے واقع شہروں  ساراتوف اور اینگلز کے اوپر تقریباً آٹھ دھماکوں کی آوازیں سنی گئی  ہیں۔

روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی روساویاتسیا نے ٹیلیگرام پر کہا  ہےکہ فضائی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر ساراتوف میں اتوار کی صبح تقریباً دو گھنٹے کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں ۔

واضح رہے کہ فروری 2022 میں روس کی طرف سے شروع کی گئی اس جنگ میں دونوں فریق ایک دوسرے کی سرزمین پر حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں ۔

کیف کا کہنا ہے کہ روس کے اندر کئے جانے والے حملوں کا مقصد  ماسکو کی جنگی کوششوں کے حوالے سے اہم  اور توانائی اور فوجی نوعیت کے  انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے اور یہ  حملے روس کے مسلسل حملوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران: امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تیکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا