دنیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا کا 'گولڈن ڈوم' منصوبہ 'جوہری جنگ کا سناریو' ہے
پیونگ یانگ نے واشنگٹن کے 175 بلین ڈالر کے 'گولڈن ڈوم' میزائل دفاعی نظام پر تنقید کرتے ہوئے امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکا کا 'گولڈن ڈوم' منصوبہ 'جوہری جنگ کا سناریو' ہے
U.S. President Donald Trump and U.S. Defense Secretary Pete Hegseth make an announcement at the White House in Washington / Reuters
27 مئی 2025

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے گولڈن ڈوم میزائل دفاعی منصوبے کو ایک "انتہائی خطرناک دھمکی آمیز اقدام" قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 مئی کو اعلان کیا کہ انہوں نے گولڈن ڈوم نظام کے لیے ایک ڈیزائن منتخب کر لیا ہے اور اس 175 ارب ڈالر کے بڑے منصوبے کی نگرانی کے لیے ایک رہنما مقرر کیا ہے۔

منگل کے روز شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے انسٹی ٹیوٹ فار امریکن اسٹڈیز نے اس منصوبے کو بیان کرتے ہوئے کہا: "گولڈن ڈوم منصوبہ 'امریکہ فرسٹ' نظریے کا عکاس ہے — خود پسندی، تکبر، زبردستی اور من مانی کا عروج — اور یہ کسی  ایٹمی جنگ کا منظرنامہ ہے۔"

یہ بیان شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی، کے سی این اے، نے جاری کیا۔

گولڈن ڈوم منصوبہ ایک عالمی نیٹ ورک کے ذریعے سینکڑوں سیٹلائٹس کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جو جدید سینسرز اور انٹرسیپٹرز سے لیس ہوں گے، تاکہ دشمن کے میزائلوں کو لانچ کے فوراً بعد تلاش اور تباہ کیا جا سکے — جن میں چین، ایران، شمالی کوریا یا روس جیسے ممالک کے میزائل بھی شامل ہیں۔

چین نے گزشتہ ہفتے اس منصوبے پر سخت  رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر  "شدید تشویش"  محسوس کرنے اور واشنگٹن سے اس نظام  کی تیاری  کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان