بھارت کے جنوبی علاقے میں ہفتہ کی شب ایک سیاسی ریلی کے دوران بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریاستی وزیر صحت ما سبرامنیم کے مطابق، 45 سے زیادہ افراد زیر علاج ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سیاسی ریلی کے دوران پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔
میری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اس مشکل وقت میں ان کے لیے ہمت کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔





