ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ایردوان کا خطہ بلقان کے اعلی سفارتکاروں کے ساتھ باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
ترک صدر  نے سرحدی سکیورٹی، توانائی، ٹیکنالوجی اور نقل و حمل جیسے امور کے حل اور خطے کے مفادات کے ساتھ کی جانے والی مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔
ایردوان کا خطہ بلقان کے اعلی سفارتکاروں کے ساتھ باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
ترکی کے صدر اردگان اور بلقان ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ / AA
24 جنوری 2026

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور بلقانی  ممالک کے وزرائے خارجہ نے استنبول میں ایک اجلاس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک  صدارتی محکمہ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں مونٹیگرو کے وزیرِ خارجہ ایرون ابراہیمووچ، کوسوو ، بوسنیا ہرزیگووینا کے وزیرِ خارجہ شمالی مقدونیہ کے، البانیہ کی وزیرِ خارجہ اور سربیا کی ڈپٹی وزیرِ خارجہ نے شرکت کی۔

استنبول میں بلقان امن پلیٹ فارم کے دوسرے اجلاس کے انعقاد پر اپنی مسرت  کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے ممالک کے نمائندوں کا تعاون کرنے  پر شکریہ ادا کیا۔

ترک صدر  نے سرحدی سکیورٹی، توانائی، ٹیکنالوجی اور نقل و حمل جیسے امور کے حل اور خطے کے مفادات کے ساتھ کی جانے والی مشاورت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اور خطہ مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے بلقان  پیس پلیٹ فارم کے رکن ممالک کے درمیان یکجہتی اور باہمی سمجھ بوجھ کو مضبوط بنانا اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

انہوں نے خطہ بلقان میں "ماضی کے زخموں سے سبق سیکھنے اور مستقبل کی جانب راستہ ہموار کرنے" کے نقطہ نظر کے ساتھ مل جل  کرعمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ہمارے خطے میں عدم استحکام کے اثرات کم کرتے ہوئے  ختم کرنے کی ترکیہ کی کوششوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیام ِ امن کے لیے اقدامات کئی جگہوں پر، خاص طور پر یوکرین، غزہ اور شام میں جاری ہیں۔

اجلاس میں وزیرِ خارجہ حاقان فیدان، ترکیہ کے محکمہ  اطلاعات کے مواصلاتی سربراہ برہان الدین دوران، صدر کے چیف مشیر عاکف چاعتائے کلچ  اور دیگر حکام  نے  بھی  شرکت کی ۔

دریافت کیجیے
ترکیہ، ایران میں بیرونی مداخلت کے خلاف ہے: اردوعان
ترکیہ عالمی نظام کی بدلتی ہوئی شکل میں ایک مرکزی طاقت کے طور پر ابھرے گا: صدر ایردوان
امریکہ: امیگریشن چھاپوں میں اضافہ
آسٹریلیا: مسلح حملہ، تین افراد ہلاک ایک زخمی
امریکہ، ونیزویلا کے بعد کیوبا پر نظریں گاڑے ہوئے ہے
"شامی الاکتان جیل"متعدد خاندانوں کےلیے امید کی کرن بن گئی
"عوام محتاط رہیں"امریکہ میں شدید سردی کا طوفان آنے والا ہے:ماہرین موسمیات
ترکیہ اور سات دیگر ممالک  نے ٹرمپ کی دعوت قبول کر لی
ٹرمپ دھمکیوں سے پیچھے ہٹ گئے،بورڈ آف پیس بنانے کا فیصلہ
امریکہ نے داعش کے قیدیوں کو شام سےعراق منتقل کرنا شروع کر دیا
غزہ کے لیے امن و امان کے  تمام منصوبوں کو اہم سمجھتے ہے: ایردوان
چین: ہم، اقوام متحدہ کے مرکز والے، بین الاقوامی نظام کا دفاع کریں گے
"اقدام بغاوت"جنوبی کوریا کے سابق وزیراعظم کو 23 سال قیدکی سزا
ایران: اگر امریکہ  نے دوبارہ حملہ کیا تو ہم پوری طاقت سے جواب دیں گے
شام: YPG کا ڈرون حملہ،7 شہری ہلاک