غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
برازیل نے نئے اسرائیلی سفیر کو مسترد کر دیا
برازیل  نے سفیر ڈاگان کی درخواست کا جواب دینے سے گریز کیا ہے جس کے بعداسرائیل نے درخواست واپس لے لی ہے اور دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات زیریں سطح پر چلائے جا رہے ہیں: اسرائیل وزارتِ خارجہ
برازیل نے نئے اسرائیلی سفیر کو مسترد کر دیا
2023ء میں غزہ میں اسرائیل کے نسل کشی کے آغاز سے ہی برازیل فلسطین کی حمایت میں کھل کر آواز اٹھاتا رہا ہے۔ / AP
26 اگست 2025

برازیل نے اسرائیل کے نئے سفیر کی تقرری کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے، نئے اسرائیلی سفیر کی، تقرّری مسترد کرنے کے بعد اسرائیل نے اس لاطینی امریکی ملک   کے ساتھ اپنے تعلقات کو کم کر دیا اور صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے۔ ان پیش رفتوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

لولا دا سلوا کی طرف سے، بروز پیر، کولمبیا کے لئے سابق اسرائیلی سفیر ' گالی ڈاگان' کی برازیل میں تعیناتی  کو مسترد کئے جانے  کی وجہ سے یہ عہدہ خالی رہ گیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اسرائیلی وزارت خارجہ کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ برازیل کے ساتھ تعلقات اب نچلی سطح پر چلائے جا رہے ہیں۔

اسرائیل وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ برازیل  نے معمول کے برعکس  سفیر ڈاگان کی درخواست کا جواب دینے سے گریز کیا ہے جس کے بعداسرائیل نے درخواست واپس لے لی ہے اور اب دونوں ممالک کے باہمی سفارتی تعلقات زیریں  سطح پر چلائے جا رہے ہیں"۔

یہ پیش رفت  ، غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کی وجہ سے، پہلے سے ہی کشیدہ برازیل۔ تل ابیب تعلقات میں ایک نئی گراوٹ کی نشاندہی کر رہی ہے ۔

برازیل نے گذشتہ سال ، اسرائیل کی غزّہ میں مچائی ہوئی تباہ کاریوں کے خلاف بطور احتجاج، اپنے سفیر کو اسرائیل سے واپس بلا لیا تھا اور اس کے بعد سے کوئی نیا سفیر مقرر نہیں کیا۔

برازیل کے صدر لولا دا سلوا  نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو نازی کاروائیاں قرار دیا تھا جس کے جواب میں اسرائیل نے انہیں "ناپسندیدہ شخصیت" قراردے  دیا  تھا۔

صدر لولا دا سلوا نے کہا تھا کہ "غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جنگ نہیں نسل کشی ہے۔ یہ دو فوجوں کے درمیان جنگ نہیں ہے بلکہ ایک تربیت یافتہ فوج کی عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنگ ہے"۔

پیر کے روز، اسرائیل نے لولا دا سلوا کی "ناپسندیدہ شخصیت" حیثیت کی  دوبارہ تصدیق کی ہے۔

برازیل، 2023 سے ہی  غزہ میں اسرائیل کی طرف سے جاری نسل کشی کی مخالفت کر رہا  اور فلسطین کی حمایت میں آواز بلند کر رہا ہے۔

جولائی میں جاری کردہ بیان میں برازیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ ،بین الاقوامی عدالتِ انصاف 'آئی سی جے'میں اسرائیل کے خلاف جاری  نسل کشی  مقدمے میں جنوبی افریقہ کی طرف سے شامل ہوگا۔

برازیل نے 5 دسمبر 2010 کو فلسطین کو، 1967 کی سرحدوں کے ساتھ، باضابطہ طور پر تسلیم کیا تھا۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان