سیاست
3 منٹ پڑھنے
ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گر گیا
ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ اڑان بھرنے سے مختصر مدّت بعد ایک ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے
ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گر گیا
Air India Flight AI171 crashed just moments after takeoff from the Ahmedabad airport. / Public domain
12 جون 2025

بھارت کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ مغربی صوبےگجرات کے مرکزی شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ضلعی پولیس کے مطابق، AI171 فلائٹ ،احمد آباد سے لندن کے گیٹوک ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو نے سے قلیل مدت بعد  حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ جمعرات کے روز سردار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پرواز کے فوراً بعد ڈاکٹروں کے ہاسٹل کی عمارت سے ٹکرا گیا ہے۔

ایئر انڈیا کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، سات پرتگالی، ایک کینیڈین، دو پائلٹ اور دس کیبن عملے کے ارکان پر مشتمل 242 افراد سوار تھے۔

ایئر انڈیا نے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ "اس وقت ہم تفصیلات معلوم کر رہے ہیں اور جلد از جلد مزید معلومات فراہم کریں گے"۔

ایئر انڈیا کے چیئرمین این چندر شیکرن نے حادثے پر "گہرے دکھ" کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہماری اولین ترجیح متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی مدد کرنا ہے۔ ہم جائے حادثہ پر ایمرجنسی ٹیموں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور تمام ضروری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔"

ابتدائی اطلاعات  کے مطابق، طیارہ شہر کے میگھانی نگر علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو مناظر  میں حادثے کی جگہ سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات 1:38 بجے پرواز کر کے 1:40 بجے ایئرپورٹ کے قریب ایک عمارت سے ٹکرا گیا ہے۔

گیٹوک ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا  ہےکہ طیارہ لندن میں شام 6:25 بجے لینڈ کرنے والا تھا۔

حکام نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے اور امدادی ٹیمیں  جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے حکام حادثے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

ایئرپورٹ کے قریب موجود عینی شاہدین کے مطابق  انہوں نے ایک زوردار دھماکہ سنا اور پھر طیارے کو تیزی سے نیچے آتے دیکھا۔ گجرات حکومت نے متاثرین کے لیے فوری کارروائی اور مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

سابق کرکٹر اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن یوسف پٹھان نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا کی احمد آباد۔لندن فلائٹ کے حادثے کی خبر سن کر بہت صدمہ ہوا۔ تمام مسافروں اور عملے کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں"۔

دریافت کیجیے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں: روبیو
روس نے برکس کے فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کا دعوی مسترد کر دیا
امینہ ایردوان نے7 ویں TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز میں عالمی تبدیلیوں کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا
ارندھتی رائے نے غزہ میں نسل کشی کے بیانات پر احتجاج میں برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی کر لی
امریکہ  نے یمنیوں کے لیے دہائی پرانی عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کردی
صدر ایردوان کی عراقی وزیر اعظم السودانی کے ساتھ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت
مانچسٹر یونائیٹڈ کے شریک مالک نے برطانیہ میں 'مہاجرین کی آبادی' کے دعوے پر معذرت کی
ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ نئے اقتصادی معاہدے طے کریں گے
روس کا یوکرین پر مزید حملہ،1 شخص ہلاک 6 زخمی
امریکی طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی کی طرف روانہ کر دیا گیا
ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو نتیجہ برا نکلے گا:ٹرمپ
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان بڑھتے دفاعی تعلقات
میونخ کانفرنس کا آغاز،عالمی بحرانوں پر غور کا امکان
صدر ایردوان کی مسلم ممالک میں مضبوط ٹرانسپورٹ انضمام کی اپیل
امریکی انخلا کے بعد اہم الطنف بیس پر شامی فوج متعین ہو گئی