سیاست
3 منٹ پڑھنے
بھارت کا حملہ شرمناک ہے: ٹرمپ
اقوام متحدہ نے پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں پر 'شدید تشویش' کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ 'دنیا انڈیا۔پاکستان جنگ برداشت نہیں کر سکتی
بھارت کا حملہ شرمناک ہے: ٹرمپ
Asked about the Indian strikes, US President Donald Trump replied: "It’s a shame."
7 مئی 2025

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے کو "افسوسناک" قرار دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی "بہت جلد" ختم ہو جائے گی۔

منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ "یہ افسوسناک ہے۔ میں  نے ابھی، اوول آفس  میں داخل ہونے کے وقت، اس کے بارے میں سنا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ "میرے خیال میں ، ماضی کے کچھ واقعات کی بنیاد پر، لوگ جانتے تھے کہ کچھ ہونے والا ہے ۔ وہ ایک طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ  وہ کئی دہائیوں بلکہ صدیوں سے لڑ رہے ہیں"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "میں امید کرتا ہوں کہ یہ بہت جلد ختم ہو جائےگا"۔

پاکستان پر بھارتی میزائل حملوں پر اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ " چند گھنٹے قبل بھارت نے  پاکستانی علاقے میں نو مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور انتونیو گوتریس بھارتی فوجی حملوں پر 'بہت فکر مند' ہیں" ۔

ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ  "سیکریٹری جنرل ،لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے پار بھارتی فوجی کارروائیوں پر، بہت فکر مند ہیں اور  دونوں ممالک سے زیادہ سے زیادہ فوجی تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دنیا ، بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی تصادم کی متحمل نہیں ہو سکتی"۔

ترک سفارتی ذرائع کے مطابق  وزیر خارجہ خاقان فیدان اور ان کے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ پیش رفت پر ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے چند منٹ قبل، بھارتی فوج نے "آپریشن سندور" کے نام سے،  حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حملوں کا  ہدف پاکستان اور آزاد کشمیر کے مقامات تھے۔

پاکستانی حکام کے مطابق، بھارت نے جنوبی پنجاب کے صوبے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے کئی حصوں پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

"جنگی جُرم"

پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بدھ کی صبح جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ"کچھ دیر پہلے، بزدل دشمن بھارت نے بہاولپور کے علاقے 'مشرقی احمد  '، کوٹلی اور مظفرآباد میں سبحان اللہ مسجد پر تین مقامات پر فضائی حملے کیے"۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا  ایکس پر جاری کردہ بیان  میں اس حملے کو "جنگی جُرم" قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"پاکستان کو ،بھارت کی مسلط کردہ  اس جنگی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا، پورا حق حاصل ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے"۔

دریافت کیجیے
یوکرین کے موضوع پر روبیو سے بالمشافہ ملاقات کر سکتا ہوں:لاوروف
ٹرمپ کا جنوبی افریق میں منعقد ہونے والے سمٹ کو 'شرمناک' قرار د جی 20 کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان
ٹرمپ: غزہ کے لیے بین الاقوامی سلامتی فورس 'بہت جلد' تعینات کی جائے گی
ممدانی کی کامیابی پر اسرائیلیوں کا ردِعمل
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔