ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اوتوربائیف
ترکیہ کی فعال سفارت کاری نے ایک اہم علاقائی استحکام فراہم کیا اورملک کو  گلوبل ساؤتھ کی ایک معتبر آواز کی شکل عطا کی ہے: جومرت اوتوربایف
ترکیہ عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اوتوربائیف
Djoomart Otorbaev during the interview on the sidelines of TRT World Forum 2025 in Istanbul on Saturday, November 1, 2025. / Photo: TRT World
2 نومبر 2025

کرغزستان کے سابق وزیر اعظم جومرت اوتوربایف نے کہا ہے کہ ترکیہ یورپ اور ایشیاء کو ملانے والا ایک پُل ہے اور عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ہفتے کے روز استنبول میں نویں ٹی آر ٹی ورلڈ فورم کے اختتام پر، کرغزستان کے سابق وزیر اعظم جومرت اوتوربایف نے ترکیہ کے بڑھتے ہوئے سفارتی و ثقافتی اثر و رسوخ کو سراہا اور ترکیہ کو ایک اہم پل قرار دیا جو " براعظم یورپ  سے براعظم ایشیاء تک" پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو ابھرتے ہوئے عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

فورم کے آخری دن  ٹی آر ٹی ورلڈ سے بات کرتے ہوئے اوتوربایف نے کہا  ہےکہ روس۔یوکرین تنازعے میں ثالثی سے لے کر غزہ بحران کے دوران انسانی ہمدردی کی کوششوں تک ترکیہ کی فعال سفارت کاری نے  ایک اہم علاقائی استحکام فراہم کیا اورملک کو  گلوبل ساؤتھ کی ایک معتبر آواز کی شکل عطا کی  ہے۔

اوتوربایف نے کہا ہے کہ"ترکیہ ، اپنی منفرد جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے ،مجموعی طور پر ایک زیادہ بااثر ملک بنتا جا رہا ہے ۔ یہ یورپ کی سرحد پر ہے لیکن ایشیا کے لیے ایک دروازے کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اس منفرد صورتحال میں، ترکیہ زیادہ سے زیادہ بااثر ہوتا جا رہا ہے۔"

اوتوربایف کے مطابق، عالمی سفارت کاری سے لے کر ڈیجیٹل معیشت تک ،ترکیہ کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ نے  اس سال کے ٹی آر ٹی ورلڈ فورم میں زیر بحث موضوع "گلوبل ری سیٹ" کی روح کو مجسم کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ " نہ صرف ایک ثالث کے طور پر، بلکہ خطوں، تہذیبوں، اور خیالات کے درمیان ایک پل کی حیثیت سے بھی  اس وقت ترکیہ کی آواز زیادہ سے زیادہ سنی جا رہی ہے ۔"

ترک دنیا میں ترقی کے نئے دور کی قیادت

اوتوربایف نے ترک زبان بولنے والے ممالک کے شہریوں کے لیے ورک پرمٹ کو آسان بنانے سے متعلق انقرہ کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا ہے “یہ قدم ہمارے ممالک کو ایک دوسرے سے زیادہ قریب لانے، اعتماد کی فجاء پیدا کرنے اور باہمی روابط کے معیار میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ایک بہت اہم قدم ہے”۔

دریافت کیجیے
ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ترک نائب صدر
پاکستان اور افغانستان 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی بحالی کریں گے، جنگ بندی جاری رہے گی — ترکیہ
جرمنی ترکیہ کو یورپی یونین میں دیکھنےکاخواہاں ہے: چانسلر مرز
ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے:فریڈرک مرز
ترکیہ۔شام ٹرانزٹ راہداری اگلے سال کُھل جائے گی
ترکیہ: الفاشر میں فوری طور پر جنگ بند کی جائے
ترکیہ: غزہ پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھُلی خلاف ورزی ہیں
ہم، ایک"عظیم، مضبوط اور خوشحال ترکیہ" کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنا جاری رکھیں گے: اردوعان
"معاہدہ طے ہوگیا"ترکیہ برطانیہ سے یورو فائٹر طیارے خریدے گا
مغربی ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، استبول بھی لرز اٹھا
پی کے کے دہشت گرد گروپ نے ترکیہ سے مکمل انخلا کا اعلان کردیا
ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کی استنبول میں میزبانی کر رہا ہے
حماس جنگ بندی کی پابند ہے لیکن اسرائیل مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے: اردوعان
صدر ایردوان کا خلیجی ممالک کا دورہ مکمل، کویت، قطر اور عمان کے ساتھ 24 نئے معاہدے طے
ترکیہ: ہماری اوّلین ترجیح، غزّہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنا، ہونی چاہیے
ترکیہ: اردوعان۔ہیثم ملاقات