سیاست
1 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے امداد کے منتظر درجنوں فلسطینیوں کو قتل کر دیا
اسرائیلی افواج نے غزہ میں ایک امدادی مرکز کے قریب فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے 15 فلسطینیوں کو قتل اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے۔
اسرائیل نے امداد کے منتظر درجنوں فلسطینیوں کو قتل کر دیا
Several deadly incidents have taken place near aid distribution cite in Gaza. / Photo: AA / AA
15 جون 2025

اسرائِلی فوج نے، وسطی غزہ میں ایک تقسیم مرکز کے قریب خوراک کی امداد کے انتظار میں کھڑے شہریوں پر فائرنگ کر کے مزید 15 فلسطینیوں کو قتل اور درجنوں کو زخمی کر دیا ہے ۔

طبی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق متاثرین ان لوگوں میں شامل تھے جو وسطی غزہ کے علاقے میں نیتساریم کوریڈور کے قریب امریکی-اسرائیلی امدادی تقسیم مراکز کے قریب جمع تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ڈرونوں  نے تقسیم مرکز کے قریب ہجوم پر بلا امتیاز فائرنگ کی۔

یہ واقعہ غزہ میں بگڑتے ہوئے بحران کے دوران انسانی امداد تک رسائی کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ پیش آنے والے ایک اور مہلک واقعے کی نشاندہی کرتا ہے۔

غزہ  وزارت صحت نے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 90 فلسطینی قتل کئے جا چُکے ہیں اور 605 زخمی اسپتالوں میں داخل کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 7اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں قتل کئے گئے فلسطینیوں  کی تعداد 55,297 تک پہنچ اور زخمیوں کی تعداد  128,426 تک پہنچ چُکی ہے۔

18 مارچ 2025 سے اب تک قتل کئے گئے افراد  کی تعداد  5,014 اور زخمی کئے گئے افراد کی تعداد  16,385 ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان