دنیا
2 منٹ پڑھنے
برازیل: بولسونارو نے بریّت کی درخواست دے دی
برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو نے اپنے خلاف جاری مقّدمے کے آخری مراحل میں بریّت کی درخواست دے دی
برازیل: بولسونارو  نے بریّت کی درخواست دے دی
برازیل کے بولسونارو نے بغاوت کی کوشش کے مقدمے میں بریت کی درخواست کی / AA
15 اگست 2025

برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو نے 2022 کے انتخابات میں صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا کی حکومت پر حملے کے دعووں سے جاری مقدمے کے آخری مرحلے میں بریّت کی درخواست کی ہے۔

سپریم کورٹ کو پیش کی  گئی 197 صفحات پر مشتمل درخواست میں بولسونارو کے وکلاء نے کہا ہے کہ "بولسونارو، شکایت میں پیش کردہ تمام الزامات سے بری ہیں" اور یہ کہ "مقدمے میں ثبوت کی کمی ہے۔"

درخواست میں کہا گیا ہے کہ  "سابق صدر نے کبھی بھی ایسے کسی عمل میں حصہ نہیں لیا جس کا مقصد منتخب صدر کی حلف برداری کو روکنا یا اس میں رکاوٹ ڈالنا ہو۔ اس کے بالکل برعکس انہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور قانون کی بالادستی  کا دفاع کیا  اور اسے تقویت دی ہے"۔

واضح رہے کہ 70 سالہ بولسونارو پر جمہوری ریاست کو ختم کرنے، بغاوت کی سازش کرنے  اور دیگر  متعدد جرائم کا الزام ہے۔

مقدمے کا فیصلہ ستمبر میں متوقع ہے  اور عدالت کے  بولسونارو کو مجرم قرار دینے کی صورت میں  انہیں 40 سال تک سزائے قید ہو سکتی ہے۔

اس وقت گھر میں نظر بند بولسونارو  نے کسی بھی غلط کام سے انکار کیا  اس مقدمے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

یہ مقدمہ بین الاقوامی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مقدمے کو انتقامی کوشش قرار دیا اور برازیلی درآمدات پر 50 فیصد محصولات اور جج 'ڈی موریس 'کے خلاف پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان