دنیا
2 منٹ پڑھنے
"PEACE 2025 "آج دنیا اور مشرق وسطی کےلیے زبردست دن ہے:ٹرمپ
ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے قیدیوں کے تبادلے کے چند گھنٹوں بعد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے اعلان پر دستخط کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے لئے ایک  عظیم دن کو بھی سراہا
"PEACE 2025 "آج دنیا اور مشرق وسطی کےلیے زبردست دن ہے:ٹرمپ
World leaders' summit on ending the Gaza war, in Sharm el-Sheikh / Reuters
14 اکتوبر 2025

مصر، قطر اور ترکیہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس دستاویز پر  گزشتہ  روز بحیرہ احمر کے  ساحلی شہر شرم الشیخ میں مصر کی میزبانی میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے۔

ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے قیدیوں کے تبادلے کے چند گھنٹوں بعد غزہ میں جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے اعلان پر دستخط کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے لئے ایک  عظیم دن کو بھی سراہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے  اور مشرق وسطیٰ کے لیے ایک زبردست دن ہے۔

ٹرمپ نے دستخط کرنے سے پہلے کہا  کہ اس دستاویز میں قواعد و ضوابط اور بہت سی دوسری چیزوں کی وضاحت کی جائے گی۔

غزہ کی تعمیر نو کانفرنس

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی تعمیر نو کے بارے میں ایک کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مصر آنے والے دنوں میں امریکہ کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کی بنیاد رکھنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ہم جلد ہی  بحالی، تعمیر نو اور ترقی کی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

السیسی نے یہ بھی کہا کہ غزہ کا معاہدہ "انسانی تاریخ کا ایک دردناک باب بند کر دیتا ہے اور مشرق وسطیٰ کے لیے امن اور استحکام کے ایک نئے دور کا آغاز کرتا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امن کے لیے ایک "تاریخی دن" ہے جس نے دو ریاستی حل کی راہ ہموار کی ہے ۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان