جاپان میں طلبہ کےلیے اسمارٹ فونز کے استعمال کی حد مقرر کرنے پر غور
جاپانی شہر نے سمارٹ فون استعمال کرنے والے تمام صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ مجوزہ آرڈیننس کے تحت کام یا اسکول سے باہر اسکرین ٹائم کو دن میں دو گھنٹے تک محدود رکھیں جس میں کوئی جرمانہ شامل نہیں ہے
جاپان میں طلبہ کےلیے اسمارٹ فونز کے استعمال کی حد مقرر کرنے پر غور
22 اگست 2025

جاپانی شہر نے سمارٹ فون استعمال کرنے والے تمام صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ مجوزہ آرڈیننس کے تحت کام یا اسکول سے باہر اسکرین ٹائم کو دن میں دو گھنٹے تک محدود رکھیں جس میں کوئی جرمانہ شامل نہیں ہے۔

آرڈیننس کے مسودے کے مطابق، یہ حد  جو وسطی جاپان کے تویوکے شہر کے تمام رہائشیوں کے لئے تجویز کی جائے گی  پابند نہیں ہوگی اور زیادہ استعمال پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

دماغی مسائل کا علاج

اس تجویز کا مقصد "جسمانی اور ذہنی صحت کے مسائل پیدا کرنے والے آلات کے ضرورت سے زیادہ استعمال کو روکنا ہے ...

میئر ماسافومی کوکی نے جمعے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس میں نیند کے مسائل بھی شامل ہیں۔

مسودے میں پرائمری اسکول کے طالب علموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ رات 9 بجے کے بعد اسمارٹ فون استعمال کرنے سے گریز کریں اور سیکنڈری اسکول کے طالب علموں اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رات 10 بجے کے بعد اسمارٹ فون استعمال نہ کریں۔

اس اقدام پر آن لائن رد عمل سامنے آیا اور بہت سے لوگوں نے اس منصوبے کو غیر حقیقی قرار دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ میں ان کے ارادے کو سمجھتا ہوں، لیکن دو گھنٹے کی حد ناممکن ہے۔'

ایک اور صارف نے لکھا ہے  کہ 'دو گھنٹے میں میں اپنے اسمارٹ فون پر کتاب بھی نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی فلم دیکھ سکتا ہوں۔'

 عوامی رد عمل  نے میئر کو یہ واضح کرنے پر مجبور کیا کہ دو گھنٹے کی حد لازمی نہیں ہے  جبکہ  اس بات پر زور  دیا گیا کہ اسمارٹ فون روزمرہ کی زندگی میں مفید اور ناگزیر ہیں"۔

اس آرڈیننس پر اگلے ہفتے غور کیا جائے گا اور اگر یہ منظور ہو جاتا ہے تو یہ اکتوبر سے نافذ العمل ہو جائے گا۔

سنہ 2020 میں مغربی کاگاوا  کے علاقے  نے اپنی نوعیت کا پہلا آرڈیننس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بچوں کو ہفتے کے دوران دن میں ایک گھنٹہ اور اسکول کی تعطیلات کے دوران 90 منٹ تک محدود رکھا جائے۔

اس میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ 12 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو رات 9 بجے کے بعد اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ، 15 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کے لئے یہ حد رات 10:00 بجے تک بڑھا دی جائے گی۔

مارچ میں بچوں اور خاندانوں کی فلاحی   ایجنسی کی جانب سے شائع ہونے والے ایک سروے کے مطابق جاپانی نوجوان ہفتے کے دنوں میں اوسطا پانچ گھنٹے آن لائن گزارتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
یو ٹیوب تک رسائی بند،لاکھوں صارفین متاثر
اسپیس ایکس نے نئے اسٹار شپ راکٹ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
گوگل نے بھارت میں 15 ارب ڈالر کے اے آئی ڈیٹا سینٹر کے منصوبے کا اعلان کردیا
امریکی قانون سازوں نے چین میں چپ بنانے کے آلات کی فروخت پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا
5G ٹیکنالوجی 2030 تک ترک  معیشت میں 100 بلین ڈالر کا حصہ ڈالے گی
ایران اور روس کے  درمیان ایران میں چار جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کے لیے 25 بلین ڈالر کا معاہدہ
عراق میں پہلے صنعتی پیمانے پر سولر پلانٹ کا افتتاح
صدر ایردوان کو ٹوگ T10F ماڈل کی گاڑی پیش کر دی گئی
جنوبی کوریا اور نیٹو کے درمیان سائبر سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر مذاکرات
ترک ای وی کمپنی ٹوگ نے جرمنی میں نیا سیڈان ماڈل متعارف کروادیا
انرجی سیکیورٹی اینڈ ڈیجیٹل گرین ٹرانسفارمیشن
یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر "جوپیٹر" آج متعارف ہوگا
اوپن ایے آئی بھارت میں 1 گیگاواٹ کا ڈیٹا سینٹر قائَم کر سکتا ہے: بلومبرگ
سوڈان: ہیضے کی وباء پوری شدّت سے جاری، مزید 36 افراد ہلاک
ترکیہ کی تیز رفتار ٹارگٹ ڈرون سسٹم'شمشیک' کی کامیاب آزمائش
مسک: ایکس، اے آئی ایپل پر غیر منصفانہ ایپ عمل درآمد کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا