صدر ایردوان کو ٹوگ T10F ماڈل کی گاڑی پیش کر دی گئی
بریفنگ کے دوران صدر ایردوان کو گاڑی کی خصوصیات اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
صدر ایردوان کو ٹوگ T10F ماڈل کی گاڑی پیش کر دی گئی
صدر ایردوغان نے ایک تقریب میں نئی ٹوگ T10F فاسٹ بیک کی جانچ کی۔ / AA

ترکیہ کی الیکٹرک گاڑی ساز کمپنی ٹوگ نے اپنا نئے T10F فاسٹ بیک ماڈل کو  صدر رجب طیب ایردوان  سے متعارف کرایا، جس دوران انہوں نے گاڑی کے ڈیزائن، خصوصیات اور تکنیکی جدتوں کا معائنہ کیا۔ یہ تقریب گاڑی کی حوالگی کے موقع پر منعقد ہوئی۔

ٹوگ کے عہدیداروں نے الیکٹرک گاڑی صدر کو پیش کی، جس کے بعد صدر ایردوان نے نیلے رنگ کی T10F گاڑی، جس پر صدارتی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی، کا ٹیسٹ ڈرائیو کیا۔

بریفنگ کے دوران صدر ایردوان کو گاڑی کی خصوصیات اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

ٹیسٹ ڈرائیو کے بعد، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاجر اور ٹوگ کے چیئرمین فواد توسیالی نے صدر ایردوان کو ایک یادگاری تحفہ پیش کیا۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ برہان الدین دُران نے حوالگی تقریب میں شرکت کی اور ترکی کی مقامی آٹوموبائل  صنعت کے لیے حکومت  کے تعاون پر روشنی ڈالی۔

یورو NCAP  ٹیسٹ میں فائیو سٹار

ٹوگ نے اعلان کیا کہ T10F کے لیے ترکیہ میں   پیشگی آرڈز   15 ستمبر اور جرمنی میں 29 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

ٹوگ کی یورپی نمائش IAA موبیلٹی 2025 میونخ میں ہوئی، جو کہ گاڑی ساز کمپنیوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور موبیلٹی انوویٹرز کے لیے ایک عالمی میلہ ہے۔

کمپنی نے اپنے الیکٹرک گاڑیوں کی رینج اور موبیلٹی ایکوسسٹم کو ملکی اور بین الاقوامی صحافیوں کے سامنے پیش کیا۔

ٹوگ نے اپنی گاڑیوں کو "محض ایک گاڑی سے زیادہ" قرار دیتے ہوئے آٹوموبائل  سیکٹر میں جدت اور عالمی مسابقت پر زور دیا۔

T10X اور T10F دونوں ماڈلز نے یورو NCAPکے تمام حفاظتی ٹیسٹ میں  بلند ترین سطح  5-اسٹار ریٹنگ حاصل کی، جو یورپی مارکیٹ کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

یہ لانچ ٹوگ کی بین الاقوامی توسیع کی حکمت عملی کو مضبوط کرتا ہے اور ترکیہ کو پائیدار اور جدید آٹوموبائل ٹیکنالوجی میں ایک ابھرتے ہوئے  اداکار  کے طور پر پیش کرتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے