مسک: ایکس، اے آئی ایپل پر غیر منصفانہ ایپ عمل درآمد کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا
ایپل نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس میں اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایپ اسٹور کی درجہ بندی میں اول مقام حاصل نہیں کر سکتی
مسک: ایکس، اے آئی ایپل پر غیر منصفانہ ایپ عمل درآمد کے خلاف عدالت سے رجوع کرے گا
ٹیسلا کے سربراہ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ایپل اے آئی ایپ کی درجہ بندی اور نمایاںگی کے ساتھ سیاست کر رہی ہے۔ / Reuters

ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک نے ایپل پر اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے لا الزام عائد کیا ہے ۔

 ان کا کہنا ہے کہ ایپل نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس میں اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایپ اسٹور کی درجہ بندی میں اول مقام حاصل نہیں کر سکتی۔ مسک نے اسے ایک 'واضح اینٹی ٹرسٹ خلاف ورزی' قرار دیا۔

ایلون مسک نے پیر کے روز ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، "xAI فوری قانونی کاروائی کرے گا۔"

xAI، ایپل اور اوپن اے آئی نے فوری طور پر رائٹرز کی تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

اسی دن، ٹیسلا کے سربراہ مسک نے آئی فون بنانے والی کمپنی کے ایپ اسٹور کی ایپ کو نمایاں کرنے کے طریقوں پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک اور پوسٹ میں کہا، "ہیلو @Apple App Store، آپ ایکس یا گروک کو 'ضروری ایپس' کے سیکشن میں شامل کرنے سے کیوں انکار کرتے ہیں، جب کہ ایکس دنیا کی نمبر 1 نیوز ایپ ہے اور گروک تمام ایپس میں پانچویں نمبر پر ہے؟ کیا آپ سیاسی کھیل رہے ہیں؟"

 

دریافت کیجیے
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
ترکیہ کوانٹم اور خلائی ٹیکنالوجی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کر رہا ہے
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
آبنائے ہرمز کا نام آبنائے ٹرمپ ہونا چاہیئے:ٹرمپ
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
فلپائن : فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ
شام میں دھماکہ،ترکیہ کی تعزیت
انڈونیشیا: صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
ملائیشیا میں ہیلی کاپٹر کا حادثہ،5 افراد ہلاک
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان