دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایرانی سڑکوں پر نکل آئے
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ نکلے
ایرانی سڑکوں پر نکل آئے
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں خامنہ ای کی موت کے بعد ایران بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ / Reuters

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کے بعد آج بروز  اتوار ملک بھر میں احتجاجی  مظاہرے پھوٹ نکلے ہیں۔

ان واقعات نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کو ڈرامائی طور پر بڑھا دیا اور ایران کے اندر وسیع عوامی ردِعمل کو جنم دیا ہے۔

ایران کے سرکاری  ٹیلی ویژن نے"اسلامی انقلاب کے رہنما شہادت پا گئے" کے الفاظ سے امریکی‑اسرائیلی حملوں میں خامنہ ای کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

حکومت نے چالیس روزہ قومی سوگ کا اور سات روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان بھی کیا  ہے۔

خامنہ ای کی موت کی خبر کے ردِعمل میں ایک بڑے  عوامی ہجوم نے ایران کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر احتجاج کیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مظاہرین، اپنے غم کا اظہار کرنے کے لئے، ہاتھوں میں  ایرانی پرچم لئے شہری  مراکز میں جمع ہوئے ۔

تہران میں سینکڑوں افراد انقلاب اسکوائر میں جمع ہوئے اور امریکی اور اسرائیلی اقدامات کی مذمت میں نعرے لگائے۔

مقدس شہر قم میں حملوں کی مذمت  کے لئے سینکڑوں افراد حضرت معصومہ کے مزار پر جمع ہوئے ۔

ایران کے سب سے معزز مذہبی مقامات میں سے 'مشہد' میں سوگواروں نے امام رضا کے مزار کے گنبد پر سیاہ جھنڈا ڈال کر علامتی دکھ کا اظہار کیا۔مزار کے اطراف میں کئی لوگ آنسو بہاتے بھی دیکھے گئے۔

خامنہ ای کے خاندان کے افراد ہلاک

ایرانی عہدیداروں نے تسلیم کیا ہے  کہ ہفتے کی صبح کئے گئے حملے میں  خامنہ ای کوتہران میں  ان کے دفتر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ خامنہ ای کے زیر زمین چھپے ہوئے ہونے سے متعلقہ دعووں کے بالکل برعکس حملے کے وقت وہ  اپنے فراِض کی ادائیگی میں مصروف  تھے اور  عوام کے درمیان تھے۔ ان کی موت  ان کی عمر بھر کی عوامی قیادت کی عکاس ہے۔

ایرانی ذرائع نے کہا ہے  کہ خامنہ ای کے خاندان کے کئی افراد، جن میں ان کی بیٹی، داماد، پوتا اور بہو شامل ہیں، حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

حملوں کے نتیجے میں وسیع شہری جانی نقصان بھی ہوا، ایرانی ریڈ کریسنٹ نے حملوں میں 201 اموات اور 747 زخمیوں کی اطلاع دی ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک