غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی قتل عام تک پہنچی ہوئی دہشت گردی سے امدادی کارکن تک محفوظ نہیں: آلتون
اسرائیلی انتظامیہ غزہ میں منظم قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے اور اب یہ قتل عام اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ بے گناہ امدادی کارکنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے: فخر الدین آلتون
اسرائیل کی قتل عام تک پہنچی ہوئی دہشت گردی سے امدادی کارکن تک محفوظ نہیں: آلتون
Altun called on the international community to raise its voice and take concrete action to stop “this brutality.” / others
29 مئی 2025

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ ' فخرالدین آلتون' نے،اسرائیلی فضائی حملوں میں ' آئی ایچ ایچ' ہیومینیٹیرین ریلیف فاؤنڈیشن  کے  5 امدادی کارکنوں  کے شہادت  پر،  امدادی تنظیم سے  تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

29 مئی بروز جمعرات سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' سے جاری کردہ بیان میں آلتون نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت، بچوں، عورتوں ، نوجوانوں اور ضعیفوں کی تفریق کئے بغیر  نسل کشی کی حدوں تک پہنچی ہوئی  دہشت گردی کر رہی ہے ۔ اسرائیلی حملوں میں قتل کئے گئے یہ امدادی کارکن  اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر علاقے میں ضروری امداد فراہم کر رہے ہیں۔

آلتون نے  کہا ہے کہ"صیہونی اسرائیلی انتظامیہ غزہ میں  منظم قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے اور اب یہ قتل عام  اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ بے گناہ امدادی کارکنوں کو بھی  نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کارکن  محصور غزہ کے لوگوں تک ایک لقمہ روٹی اور ایک گھونٹ پانی پہنچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر امدادی کام کر رہے ہیں۔"

آلتون نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ظلم کو روکنے کے لیے آواز بلند کرے اور ٹھوس اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ ترکیہ، سفارتی ذرائع اور بین الاقوامی اداروں کے ذریعے، غزہ میں خونریزی کو روکنے اور نسل کُشی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے  کوششیں جاری رکھے گا۔

https://trt.global/world/article/ac3d0ada7642

اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مدد پہنچانا

واضح رہے کہ ترکیہ کی امدادی تنظیم 'آئی ایچ ایچ' غزہ میں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام'ڈبلیو ایف پی' کے ساتھ مربوط شکل  میں کام کر رہی  ہے۔ 

تنظیم نے جاری کردہ بیان میں  کہا  ہے کہ امدادی کارکن غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی حملوں کے دوران محصور شہریوں تک خوراک اور سامان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ہم، اپنے امدادی کارکنوں پر کئے گئے اس گھناؤنے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں"۔

فضائی حملوں میں شہید ہونے والے امدادی کارکنوں کی شناخت محمد المبید، احمد بستان، معتز رجب، اسحاق الطیف اور جمال المبید کے طور پر ہوئی ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان