یوگنڈا کے مغرب میں کمپالا۔گولو شاہراہ پر متعدد گاڑیوں کے زنجیری حادثے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے ایکس سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثہ نصف شب کے بعد اور کمپالا۔گولو شاہراہ پر پیش آیا۔حادثے میں آگے گزرنے کی کوشش میں دو بسوں کے درمیان مہلک تصادم ہو گیا۔
بس ڈرائیوروں میں سے ایک نے ٹکر سے بچنے کی کوشش میں گاڑی کا رُخ موڑا لیکن یہ حرکت "حادثوں کے ایک زنجیری عمل" کا سبب بن گئی۔ بس ڈرائیور کی آنی حرکت کی وجہ سے مزید 4 گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں اور قابو سے باہر ہو کر لڑھکتی چلی گئیں۔
پولیس کے مطابق "حادثے میں 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو کیریان دونگو اسپتال اور دیگر قریبی طبی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے"۔
پولیس نے زخمیوں کی تعداد یا ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔














