دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوجیں، شام کے شمالی علاقوں میں گھُس گئیں
اسرائیلی افواج نے قنیطرہ کے دو قصبوں میں گھُس کر ملکی خودمختاری کی دوبارہ خلاف ورزی کی ہے: شام
اسرائیلی فوجیں، شام کے شمالی علاقوں میں گھُس گئیں
فلسطینی فوج کے زره پوش گاڑیاں شام کے شہر قنیطرا جانے والی سڑک کو روکے ہوئے ہیں۔ [فائل] / AP
13 اگست 2025

اسرائیلی افواج نے شام کے جنوب مغربی علاقے قنیطرہ کے دو قصبوں میں داخل ہو کرملکی خودمختاری کی دوبارہ خلاف ورزی کی ہے۔

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن 'الاخباریہ ' نےسوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ  خبر میں کہا ہے  کہ اسرائیلی قابض فوجوں کی ایک گشتی ٹیم قنیطرہ کے شمالی قصبے ترنجہ میں داخل ہوگئی ہے"۔

مزید کہا گیاہے کہ " گشتی ٹیم قصبے کے چوک میں رُکنے کے بعد  شمالی قنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع قصبے حضر کی طرف چلی  گئی" ۔خبر میں  واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

الاخباریہ  نے کہا ہے کہ "ایک اور اسرائیلی فوجی قافلہ 'تل الاحمر الغربیہ' سے جنوبی قنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع گاؤں 'الاسبح' کے مضافات کی طرف  گیا   جس سے مقامی رہائشیوں میں بے چینی پھیل گئی"۔

واضح رہے کہ2024 کے آخر میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد، اسرائیل نے شام کی گولان پہاڑیوں پر قبضے کو مزید پھیلا دیا  اور غیر فوجی بفر زون پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ اقدام، شام کے ساتھ 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے شام بھر میں فوجی مقامات اور اثاثوں کو نشانہ بنایا اور سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں لڑاکا طیارے، میزائل نظام اور فضائی دفاعی تنصیبات شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان