پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ، 7 افراد ہلاک
دینور میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں
پاکستان: تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ، 7 افراد ہلاک
نجات دہندگان نے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں گھنٹوں جدوجہد کی۔ / AP

پاکستان کے شمالی علاقوں میں پیر کی صبح لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم7 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔

مقامی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق  کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق آفت گلگت بلتستان کے شہر  دنیور میں  اس وقت آئی جب  مزدور سیلاب سے متاثرہ آبی گزرگاہ کی مرّمت کر رہے تھے۔

فیض اللہ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں 7 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملبے سے ہلاک اور زخمی افراد کو نکالنے کے لئے امدادی ٹیمیں  کئی گھنٹوں تک کام کرتی رہی ہیں۔

آٹھ ہزار میٹر بلندی والی 5 چوٹیوں والے اس خوبصورت علاقے ‘گلگت بلتستان’ میں جون کے آخر سے جاری بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک درجن  کے قریب سیاح اور ایک مقامی ٹی وی اینکر لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز  ایک گلیشیائی جھیل میں طغیانی سے پیدا ہونے والا سیلابی ریلا، پاکستان کو ہمسایہ ملک چین سے منسلک کرنے والی، قراقرم ہائی وے کے ایک حصے کو بہا لے گیا ہے۔ کئی گھروں اور سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

پاکستان محکمہ قدرتی آفات  کے مطابق ملک بھر میں 26 جون سے جاری بارشوں کی وجہ سے ہونے والے  حادثات میں 300 سے زائد افراد  ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہو چُکے ہیں۔

مون سون بارشیں عام طور پر جنوبی ایشیائی ملک میں تباہی کا باعث بنتی ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلیوں اور نتیجتاً برفانی   تودوں کے  پگھلنے سے  حالیہ برسوں میں ان  کی شدت اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو گیا ہے۔

دریافت کیجیے
جنوبی فلپائن میں ہولناک زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 61 تک پہنچ گئی
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک