ترکیہ پہلی بار بڑی تعداد میں تیار کردہ آلتائے جنگی ٹینکوں کو ترک مسلح افواج کے سپرد کر رہا ہے
صدر رجب طیب اردوان انقرہ کے ضلع قاہرامان قزان  میں التائے ٹینک حوالگی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے  خطاب کریں گے
ترکیہ پہلی بار بڑی تعداد میں تیار کردہ آلتائے جنگی ٹینکوں کو ترک مسلح افواج کے سپرد کر رہا ہے
Developed entirely by Turkish engineers, the Altay program represents one of Türkiye’s most ambitious indigenous military projects. (Source: BMC) / Others
28 اکتوبر 2025

ترکیہ منگل کے روز ترک مسلح افواج کو پہلی بار بڑے پیمانے پر تیار کردہ التائے  مرکزی جنگ  ٹینک باضابطہ طور پر فراہم کرے گا، جو ملک کی مکمل مقامی دفاعی صنعت کی جانب ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

صدر رجب طیب اردوان انقرہ کے ضلع قاہرامان قزان  میں التائے ٹینک حوالگی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے  خطاب کریں گے، جیہ تقریب بی ایم سی آرمڈ وہیکل پروڈکشن فیسلٹی کے باضابطہ افتتاح کی بھی علامت ہوگی — جو ترکیہ کے سب سے بڑے دفاعی  پیداواری  مقامات میں سے ایک ہے۔

اس ٹینک کا نام فخرالدین آلتائے پاشا سے منسوب کیا گیا ہے  جو ترکیہ کی جنگ آزادی کے دوران ازمیر میں داخل ہونے والے 5ویں کور  کمانڈ کے افسانوی کمانڈر تھے، التائے کو ترکیہ  کے اگلی نسل کے بکتر بند بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ مکمل طور پر ترک انجینئرز کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اب بڑے پیمانے پر پیداوار کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس میں نیا بی ایم سی پروڈکشن کیمپس 840,000 مربع میٹر پر محیط ہے، جو ملک کے خصوصی ہوا بازی اور دفاعی صنعتی علاقے  میں واقع ہے۔

پانچ سال میں 250 ٹینک

ترک وزارت دفاع کے مطابق، 2026 میں T1 کنفیگریشن میں 11 التائے ٹینک فراہم کیے جائیں گے، اس کے بعد 2027 میں 41 اور 2028 میں 30 ٹینک فراہم کیے جائیں گے، جس سے کل تعداد 85 تک پہنچ جائے گی۔

2028 کے بعد، پیداوار جدید T2 ویریئنٹ میں منتقل ہو جائے گی، جو مقامی طور پر تیار کردہ "باتو" انجن سے لیس ہوگی، اور مزید 165 ٹینک تیار کیے جائیں گے — جس سے پانچ سال کے اندر کل تعداد 250 ٹینک ہو جائے گی۔

التائے پروگرام ترکیہ کے سب سے زیادہ پرہیجان  مقامی فوجی منصوبوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی انحصار کو کم کرنا اور تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی سلامتی کے منظر نامے کے درمیان قومی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں