مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے پہلے ملنے والے انتباہات کے معاملے میں "مجرمانہ غفلت" کا الزام عائد کیا ہے
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نفتالی بینیٹ

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے پہلے ملنے والے انتباہات کے معاملے میں "مجرمانہ غفلت" کا الزام عائد کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ واضح انتباہات کے باوجود نیتن یاہو نے سیکیورٹی چیفس کو آگاہ نہیں کیا اور ملک کو اس صورتحال کے لیے تیار نہیں کیا۔

آنے والے انتخابات میں نیتن یاہو کے حریف بینیٹ نے اسرائیلی اخبار 'ہآرتس' کی اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ حملے سے چند روز قبل متحدہ عرب امارات (UAE) کے صدر محمد بن زاید نے نیتن یاہو کو حماس کے منصوبوں کے بارے میں ذاتی طور پر خبردار کیا تھا۔

بینیٹ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر عبرانی زبان میں لکھا: "آج صبح سامنے آنے والی یہ رپورٹ درست ہے کہ نیتن یاہو کو 7 اکتوبر کے قتل عام سے دس دن پہلے حماس کے غزہ کے رہنما یحییٰ سنوار کے ارادوں کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔ نیتن یاہو ذاتی اور براہ راست طور پر اس ناکامی کے ذمہ دار ہیں جس کے نتیجے میں ان کے دورِ اقتدار میں ہزاروں اسرائیلی ہلاک ہوئے۔" تاہم، بینیٹ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں اس انتباہ کے سچ ہونے کا علم کیسے ہوا۔

 'ہآرتس' کی تحقیقات کے مطابق، یو اے ای کے رہنما نے نیتن یاہو کو واضح طور پر بتایا تھا کہ سنوار اسرائیل کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، 'یروشلم پوسٹ' کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر نے اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مدت کے دوران نیتن یاہو اور یو اے ای کے صدر کے درمیان کوئی ملاقات یا بات چیت نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسا کوئی انتباہ ملا۔

بینیٹ کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے انتباہات کے جواب میں ضروری اقدامات نہیں کیے۔ انہوں نے کہا، "انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو الرٹ نہیں کیا، اسرائیل کو حملے کے لیے تیار نہیں کیا اور نہ ہی کابینہ کا اجلاس بلایا۔" بینیٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے اس کے برعکس حماس کے دباؤ میں آکر انہیں مزید فنڈز فراہم کیے اور فلسطینی کارکنوں کے لیے ورک پرمٹ بڑھانے کا وعدہ کر کے حماس کو مضبوط کیا۔

نیتن یاہو پر سیکیورٹی چیفس اور علاقائی رہنماؤں کے انتباہات کو نظر انداز کرنے اور عارضی امن خریدنے کی پالیسی اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے بینیٹ نے کہا، "نیتن یاہو اپنی سوچ کے اس قدر اسیر ہو چکے تھے کہ علاقائی رہنماؤں کے واضح انتباہات بھی انہیں حرکت میں نہ لا سکے۔" انہوں نے نیتن یاہو پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے ایک سرکاری تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کو روک رہے ہیں۔ بینیٹ نے کہا، "نیتن یاہو ایک منٹ کے لیے بھی اس عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔"

اپنے الزامات کو آنے والے انتخابات سے جوڑتے ہوئے بینیٹ نے اسرائیلی عوام کو ایک متحدہ حکومت بنانے اور باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا، "50 دنوں میں سب کچھ بدل جائے گا۔"

بینیٹ اور سابق وزیر اعظم یائر لاپیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل میں ہونے والے انتخابات میں بینیٹ کی قیادت میں "ٹوگیدر" (Together) نامی ایک مشترکہ فہرست کے ساتھ حصہ لیں گے۔ بینیٹ نے وعدہ کیا ہے کہ منتخب ہونے کی صورت میں ان کا پہلا اقدام 7 اکتوبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک سرکاری کمیشن بنانا ہوگا، ساتھ ہی وہ وزیر اعظم کی مدتِ ملازمت کو زیادہ سے زیادہ 8 سال تک محدود کرنے کا قانون بھی لائیں گے



 

دریافت کیجیے
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان