مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں امریکہ کے تقریباً  8  ایف-15  جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ نقصان معمولی نوعیت کا تھا اور طیاروں کو دوبارہ پرواز کے لیے تیار کر لیا گیا ہے
اردن کے امریکی اڈے پر ایران کا حملہ،تفصیلات سامنے آ گئیں
اردن-امریکہ / AFP Archive

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے  8 اور 9 ستمبر کی درمیانی  شب  اردن میں امریکہ کے موفق سالتی ایئربیس پر ایران کے حملے کی تفصیلات شیئر کی گئی ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں امریکہ کے تقریباً  8  ایف-15  جنگی طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ نقصان معمولی نوعیت کا تھا اور طیاروں کو دوبارہ پرواز کے لیے تیار کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، ذرائع نے بتایا کہ 'وارتھوگ'کے نام سے معروف ایک 'A-10 تھنڈربولٹ  حملہ آور طیارے کا پر بھی ٹوٹ گیا تاہم انہوں نے بتایا  کہ اس واقعے میں کوئی بھی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکہ نے منگل کے روز ایران کی جانب سے ایک امریکی بحری تنصیب  کو نشانہ بنانے کے جواب میں ایران کے پانچ ٹینکروں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بعد میں رپورٹ دی کہ انہوں نے آٹھ ٹینکروں، دو جنگی جہازوں اور اردن میں امریکی بیس پر حملے کیے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اردن میں موجود امریکی افواج نے ایرانی حملوں کے خلاف دفاع کے لیے 30 سے زائد پیٹریاٹ  میزائل  داغے ۔

یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب امریکی حکام نے پیٹریاٹ میزائلوں کے تیزی سے کم ہوتے ہوئے ذخائر اور دیگر حساس گائیڈڈ گولہ بارود کے اسٹاک میں کمی پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
اسرائیلی حملوں میں جنوبی لبنان میں دو شیرخوار بچوں سمیت کم از کم 11 افراد لقمہ اجل
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
ترکیہ اور 7 دیگر ممالک کی طرف سے اسرائیل کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی منصوبوں کی مذمت
ہم پر پابندیاں لگانے سے امریکہ کو زیادہ نقصان ہوگا:ایران
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات