ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترک صدر کی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم سے استنبول میں ملاقات
دونوں ممالک کےباہمی  تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پہلے سے اٹھائے گئے اقدامات خاص طور پر تجارت، نقل و حمل، اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں اور مزید اقدامات کے ذریعے کام جاری ہے
ترک صدر کی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم  سے استنبول میں ملاقات
Erdogan said that there are “historical bonds of friendship” between Türkiye and New Zealand, adding that Türkiye regards New Zealand as an “essential partner” in the Pacific region. / AA

ترک محکمہ اطلاعات کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن سے ملاقات کی ہے۔

محکمہ اطلاعات نے سوشل میڈیا  ایکس پر لکھا ہے کہ یہ ملاقات دولماباہچے صدارتی دفتر میں سر انجام پائی، اس دوران ترکیہ  اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 'تاریخی دوستی کے تعلقات'  قائم ہیں اور ترکیہ نیوزی لینڈ کو بحرالکاہل کے خطے میں ایک 'اہم شراکت دار'  کے طور پر دیکھتا  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کےباہمی  تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے پہلے سے اٹھائے گئے اقدامات خاص طور پر تجارت، نقل و حمل، اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں اور مزید اقدامات کے ذریعے کام جاری ہے ۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیاکو  اہم چیلنجز کا سامنا ہے، ترکیہ غزہ میں اسرائیل کے حملے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ممکن ہے۔

اس ملاقات میں وزیر خارجہ حاقان فیدان، محکمہ اطلاعات کےسربراہ فخرالدین آلتون، اور صدر کے چیف خارجہ پالیسی و سلامتی مشیر عاکف چاعتائے کلچ بھی موجود تھے۔

اس سے قبل دن میں، لکسن، جو چناق قلعہ کی زمینی جنگوں کی 110ویں سالگرہ اور اینزیک ڈے کی یادگاری تقریبات کے موقع پر ترکیہ کے دورے پر ہیں، دولماباہچے صدارتی دفتر میں ایک رسمی تقریب کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔

اردوان نے لکسن کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا۔

 

دریافت کیجیے
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید
امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے : ایران کا دعوی
انڈونیشیا"آتش فشاں پھوٹ پڑا،3 افراد ہلاک
دائمی جنگ بندی کےلیے امریکہ-ایران تعمیری قدم اٹھائیں:ترکیہ
اسرائیل کی توسیعی پالیسیاں علاقائی امن کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، صدر ایردوان
"اسپین کا اسرائیل سے احتجاج" اسرائیلی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیا
یورپی یونین۔امریکہ تجارتی معاہدے کے قواعد و ضوابط پر اتفاق