سیاست
3 منٹ پڑھنے
پاکستان: تین دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے
پاکستانی فورسز نے 2024 میں چینی شہریوں پر حملے سے منسلک تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے: پولیس
پاکستان: تین دہشت گرد غیر فعال کر دیئے گئے
A police officer holds a machine-gun with thermal binoculars attached to it in the outskirts of Peshawar, Pakistan. / Reuters
28 جولائی 2025

پاکستان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے تین دہشت گردوں کو کیفرِکردار تک پہنچا  دیا  ہے۔

محکمہ انسدادِ دہشت گردی  حکام کے بروز سوموار جاری کردہ بیان کےمطابق سکیورٹی فورسز نے رات کے وقت آپریشن کر کے،  2024 میں بندرگاہ والے  شہر کراچی میں ایک ٹیکسٹائل مل پر کئے گئے اور  دو چینی شہریوں کے بھی  زخمی ہونے کا سبب بننے والے، دہشت گردانہ حملے کے منصوبے میں شامل تین دہشت گردوں کو کیفرِ کرادر پر پہنچا دیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی  کے سینئر اہلکار آزاد خان نے کہا  ہےکہ ہلاک ہونے والے باغیوں میں نومبر 2024 کے حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس شخص کی شناخت صرف زعفران کے نام سے کی اور کہا  ہےکہ زعفران کا تعلق تحریک طالبان پاکستان 'ٹی ٹی پی' سے تھا۔

پاکستان کے روزنامہ ڈان کے مطابق آپریشن، محکمہ انسداد دہشت گردی  اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران کا مشترکہ آپریشن تھا  اور کراچی کے منگھوپیر علاقے میں کیا گیا ہے۔

چین نے بارہا پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ بیجنگ کے اربوں ڈالر مالیت کے منصوبے ' بیلٹ اینڈ روڈ' کے تحت بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں پر کام کرنے والے شہریوں کی اور خاص طور پر ان شہروں کی سڑکوں، ریلوے اور پاور پلانٹوں کی حفاظت کو بہتر بنائے ۔

واضح رہے کہ چینی شہریوں پر دہشت گرد تنظیم  ٹی ٹی پی اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی، کے حملے بڑھتے جا رہے ہیں ۔

پاکستان نے نجی فیکٹریوں میں کام کرنے والے چینی ملازمین سمیت  ملک میں موجود تمام چینی ملازمین کے لیے سکیورٹی اقدامات کو مضبوط کرنے کے عزم  کا اظہار کیا ہے۔

وادی  تیراہ میں ہلاکتیں

دوسری جانب، مقامی حکومتی اہلکار فیاض خان نے کہا ہے کہ شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا سے منسلک  تیرہ وادی میں گزشتہ روز کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ تشدد اس وقت شروع ہوا جب مقامی آبادی  کے سینکڑوں افراد، مارٹر حملے میں ایک بچے کی ہلاکت کے بعد تحفظ اور انصاف کے مطالبے کے ساتھ،    ایک فوجی کیمپ کے باہر جمع تھے۔

خان نے کہا ہے کہ ہجوم پر 'نامعلوم بندوق برداروں' کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مظاہرین نے الزام لگایا  ہےکہ جب کچھ لوگ فوجی کیمپ پر پتھراؤ کر رہے تھے تو سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی ہے لیکن پولیس ابھی تک یہ تعین نہیں کر سکی کہ ہلاکتیں کس کی گولیوں سے ہوئی ہیں۔

خان نے کہا ہے کہ قریبی پہاڑیوں سے بھی فائرنگ کی اطلاع ملی ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ فائرنگ ٹی ٹی پی کی طرف سے اورعوام  اور فوج کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیےکی گئی  ہے۔

انہوں نے کہا  ہےکہ حکومت نے مظاہرین کی ہلاکتوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

دریافت کیجیے
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا