سیاست
2 منٹ پڑھنے
شام کا قرضہ سعودی عرب اور قطر ادا کریں گے
سعودی عرب اور قطر عالمی بینک کو شام کا 15 ملین ڈالر قرضہ ادا کریں گے۔
شام کا قرضہ سعودی عرب اور قطر ادا کریں گے
International Monetary and Financial Committee (IMFC) Chair, Saudi Finance Minister Mohammed Al Jadaan speaks at an International Monetary and Financial Committee press briefing at the 2025 annual IMF/World Bank Spring Meetings in Washington, DC, US, April 25, 2025. / Reuters

سعودی عرب اور قطر نے کہا ہے کہ عالمی بینک کو شام کا پورا قرضہ ہم ادا کریں گے۔

 اتوار کے روز ایک مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے کہا  ہےکہ عالمی بینک کا قرضہ ختم ہونے سے شام کی تیز ترین بحالی میں مدد ملے گی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ "قرضوں سے نجات شام کو اہم شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی اور اس  کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی تعمیر نو، استعداد کار میں اضافے اور تکنیکی تعاون کی قلیل المدتی مالی امداد تک رسائی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ یہ چیز  پالیسی سازی اور ترقی کی حمایت کے لئے اصلاحات میں کردار ادا کرے گی۔

سعودی عرب اور قطر نے بین الاقوامی اور علاقائی مالیاتی اداروں پر زور دیا  ہےکہ وہ شام میں ترقیاتی کاموں کو تیزی سے جاری رکھیں اور وسعت دیں، اپنی کوششوں کو متحد کریں اور ہر اس چیز کی حمایت کریں جو برادر شامی عوام کی روشن مستقبل کی خواہش کو پورا کرے۔

واضح رہے کہ 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار شام کے مرکزی بینک کے گورنر اور وزیر خزانہ نے اس ہفتے کے اوائل میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ جمعرات کو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا مقصد شام کو اس کے  اداروں کی تعمیر نو  میں اور عالمی معیشت میں دوبارہ شمولیت میں مدد دینا ہے۔ شام پر تقریبا 25 سالہ حکمرانی کے بعد بشار الاسد دسمبر میں روس فرار ہو گئے ۔ اس طرح  1963  شروع ہونے والی بعث پارٹی کی کئی دہائیوں پر محیط حکمرانی کا  بھی خاتمہ ہو گیا۔  رواں سال جنوری کے آخر میں ، ایک عبوری انتظامیہ تشکیل دی گئی ، جس نے آئین ، مسلح گروہوں ، پارلیمنٹ اور بعث پارٹی کو تحلیل کردیا گیا۔

دریافت کیجیے
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی