پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ
پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں  کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک  اور 17 لاپتہ ہو گئے ہیں
پاکستان: بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک اور 17 لاپتہ
شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب نے شمال مغربی پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ / Reuters
15 اگست 2025

پاکستان کے شمال مغربی علاقوں  میں جمعہ کی صبح شدید بارشوں کے باعث  سیلابی ریلوں  کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک  اور  17  لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق ضلع باجوڑ  کی تحصیل سالارزئی میں بھاری اور موسلا دھار  بارش  کے نتیجے میں جگہ جگہ سیلابی ریلے کئی گھروں کو بہا  لے گئے ہیں۔اب تک 8افراد ہلاک، 4 زخمی اور 17 لاپتہ ہو چکے ہیں ۔

ریسکیو 1122 کے ضلعی افسر امجد خان نے کہا ہے کہ"زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور  لاپتہ افراد کی تلاش  جاری ہے"۔

علاوہ ازیں، ضلع لوئر دیر کے علاقے 'سوری پاو' میں شدید بارش کے بعد ایک گھر مسمار ہونے  سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

ضلع  مانسہرہ میں ایک کار سیلاب میں بہہ جانے سے دو افراد ہلاک  اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

قومی محکمہ آفات کے مطابق تازہ ہلاکتوں کے بعد 26 جون سے جاری مون سون کے دوران ملک بھر میں اموات کی تعداد 328  اور زخمیوں کی تعداد 740 تک پہنچ چُکی ہے ۔

164افراد کے ساتھ سب سے زیادہ اموات  کےاور582   افراد کے ساتھ سب سے زیادہ زخمی ہونے کے واقعات مشرقی پنجاب میں ریکارڈ ہوئے  ہیں۔حالیہ  مون سون کے دوران یہ صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا  اور گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ  بھی ہوئی ہے اورحکام مختلف علاقوں میں محصور لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مون سون بارشیں، جو عام طور پر جون سے ستمبر تک جاری رہتی ہیں، پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں اکثر تباہی کا باعث بنتی ہیں۔ حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں نے ان کی غیر یقینی صورتحال اور شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان