ترکیہ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ "اسرائیل کے دعوے بے بنیاد ہیں"۔
وزارتِ خارجہ نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں اسرائیل کے، شام میں، ترک مسلح افواج کے اثاثوں کو نشانہ بنانے کے دعووں پر مبنی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا ہے کہ ایسے دعوے "حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے"۔
وزارت نے قطر میں اسرائیلی حملے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ تل ابیب جھڑپوں سے ہی خود کو ثابت کر پا رہا ہے اور امن کا کُلّیتاً مخالف ہے۔اس نے دہشت گردی کو اپنی "ریاستی پالیسی" بنا لیا ہے ۔
انقرہ نے اس حملے کو قطر کی ملکی خودمختاری کی "کھلی خلاف ورزی" قرار دیا اور اعلان کیا ہے کہ ہم،اس حملے کے مقابل، اپنے پورے امکانات کے ساتھ قطر کے ساتھ ہیں"۔
بے لگام حملے
وزارت نے ، اس معاملے میں فوری کارروائی کے لئے، عالمی برادری پر زور دیا اور خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو اس کے "بے لگام حملے" مشرق وسطیٰ کو تباہی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ دوحہ میں حماس کی مذاکراتی ٹیم پر اسرائیلی فضائی حملوں کو عالمی سطح پرقطر کی ملکی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا اور ان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں حماس کے پانچ ارکان اور ایک قطری سکیورٹی افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس نے تصدیق کی ہے کہ اس کی قیادت ان حملوں میں محفوظ رہی ہے۔