غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
حماس: ہتھیار ڈالنے سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں اور تحریک کا موقف مسخ کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں
ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا مقصد حماس کے مؤقف کو مسخ کرنا اور  رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے: محمود مرداوی
حماس: ہتھیار ڈالنے سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں اور تحریک کا موقف مسخ کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں
Israel continues to attack Gaza despite peace talks / AA
6 اکتوبر 2025

فلسطین تحریکِ  مزاحمت 'حماس 'نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت  ہتھیار ڈالنے پر رضامندی سے متعلق خبروں  کی تردید کی ہے۔

حماس کے سینئر رکن محمود مرداوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ"ہم ، فائر بندی مذاکرات کی رَوِش اور ہتھیار ڈالنے کے موضوع پر حماس کے موقف سے متعلق، بعض ذرائع ابلاغ کے شائع کردہ دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ایسی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا مقصد حماس کے مؤقف کو مسخ کرنا اور  رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے"۔

مرداوی نے میڈیا اداروں سے، معلومات کی تصدیق کرنے اور معتبر ذرائع پر انحصار کرنے کی، اپیل کی  اور صحافیوں سے کہا  ہےکہ وہ افواہوں یا غیر مصدّقہ دعووں کا شکار نہ بنیں۔

واضح رہے کہ ذرائع ابلاغ کی خبروں  میں پہلے کہا گیا تھا کہ حماس نے بین الاقوامی نگرانی کے تحت اپنے ہتھیار ایک فلسطینی۔مصری کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

مصر ،پیر کے روز، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی تفصیلات پر بات چیت کے لئے حماس اور اسرائیل کے مذاکراتی وفود کی میزبانی کرے گا ۔

29 ستمبر کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔ یہ منصوبہ، اسرائیلی قیدیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی، جنگ بندی، حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کی تعمیر نو پر مشتمل ہے۔

حماس نے اصولی طور پر اس منصوبے پر اتفاق کیا ہے اور اگلے اقدامات پر بات چیت کے لئے  مصر مذاکرات کی حامی بھری ہے۔

اسرائیل ، اکتوبر 2023 سے اب تک  محصور غزہ میں، زیادہ تر عورتوں اور بچوں پر مشتمل،  67,000 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چُکا ہے ۔

اسرائیل، انسانی قتل عام کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی قتل عام بھی نہایت بے شعوری کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھاری دھماکہ خیز مواد کے ساتھ   علاقے کی آبادیاتی ساخت کے  بیشتر حصے کو تباہ کر چُکا  اور عملی طور پر تمام آبادی کو بے گھر کر چُکا ہے۔

دریافت کیجیے
ہمیں اسرائیلی حراست میں 'لفظی اور جسمانی' تشدد کا سامنا کرنا پڑا — مراکشی صحافی
غزّہ محاصرہ شکن بین الاقوامی کمیٹی: امدادی قافلہ غزّہ کے قریب پہنچ گیا ہے
ٹرمپ: مصر میں حماس کے وفود کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے ہیں
اسرائیل، غزہ میں 3 مقامات پر فوجی موجودگی برقرار رکھے گا
حملوں  نے اسرائیلی دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے: حماس
اسرائیلی فوج  نے گریٹا تھنبرگ پر تشدد کیا اور انہیں اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا: ارسین چیلک
اقوام متحدہ: جنوبی غزہ میں محفوظ زون کا تصور 'مضحکہ خیز' ہے
یورپ بھر میں عالمی سصمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجات کا طوفان
ٹرمپ کے منصوبے کا جلد ہی جواب ملے گا: حماس
لاطینی امریکی سڑکوں پر نکل آئے، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاج
میکینو فلسطینی پانیوں میں پہنچ گیا
حماس: صمود فلوٹیلا کے خلاف کاروائی شہریوں کے خلاف بحری قزاقی اور سمندری دہشت گردی ہے
استنبول اور یورپ بھر میں عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج
اسرائیل کا غزہ فلوٹیلا پر حملہ 'دہشت گردانہ کارروائی': ترک وزارت خارجہ
ترکیہ، مشرقی بحر روم میں انسانی امداد کی حمایت کے لیے تیار ہے۔
عالمی صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب 'خطرات سے پُر'  علاقے میں داخل ہوگیا