غّزہ جنگ
4 منٹ پڑھنے
عالمی صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب 'خطرات سے پُر' علاقے میں داخل ہوگیا
فلوٹیلا نے بدھ کی صبح ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا، "نامعلوم جہازوں نے فلوٹیلا کی کئی کشتیوں کے قریب آ کر ان سے رابطہ کیا، جن میں سے کچھ کی روشنیاں بند تھیں۔"
عالمی صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب 'خطرات سے پُر'  علاقے میں داخل ہوگیا
The flotilla set sail at the end of August and the beginning of September in a bid to break the Israeli blockade. / Reuters Archive
1 اکتوبر 2025

صمود

غزہ کی ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کے لیے روانہ ہو نے والے عالمی صمود فلوٹیلا نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جہاز اب  ناکہ بندی کے  علاقے سے تقریباً 121 سمندری میل (225 کلومیٹر) کے فاصلے پر ہیں۔

فلوٹیلا نے بدھ کی صبح ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا، "نامعلوم جہازوں نے فلوٹیلا کی کئی کشتیوں کے قریب آ کر ان سے رابطہ کیا، جن میں سے کچھ کی روشنیاں بند تھیں۔"

بیان میں مزید کہا گیا، " اس دوران ممکنہ مداخلت کے لیے حفاظتی پروٹوکول بنائے گئے ہیں۔ یہ جہاز اب فلوٹیلا سے دور ہو چکے ہیں۔ ہم غزہ کی طرف روانہ ہیں اور 120 سمندری میل کے نشان کے قریب پہنچ رہے ہیں،  یہ وہی مقام ہے جہاں پہلے فلوٹیلا کو روکا اور اس پر دھاوا بولا  گیا تھا۔"

فلوٹیلا کے مغربی بیڑے کے ترجمان وائل نوار نے فیس بک پر کہا، "ہمارے جہازوں پر ڈرونز کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے، اور انٹرنیٹ اور ریڈیو کی جامنگ معمول سے زیادہ ہے۔ ہم سب مداخلت کے لمحے کے لیے تیار ہیں، چاہے وہ آج رات ہو یا کل۔”

الجزیرہ کے ایک نمائندے نے، جو فلوٹیلا پر موجود ہیں، اطلاع دی کہ نامعلوم جاسوسی ڈرونز بحیرہ روم کے پانیوں میں صمود فلوٹیلا  کے اوپر درمیانی بلندی پر پرواز کر رہے ہیں۔

ترک کارکن محمد صالح نے کشتی 'اداجیو' سے اطلاع دی کہ ایک اسرائیلی بحری جہاز عالمی صمود فلوٹیلا  سے 80 کلومیٹر (50 میل) کے فاصلے پر دیکھا گیا ہے۔

خطرناک  علاقہ

عالمی صمود فلوٹیلا نے بدھ کو ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں کہا، “ہم اب خطرے کے علاقے میں داخل ہو چکے ہیں، وہ علاقہ جہاں پہلے فلوٹیلا پر حملے یا مداخلت کی گئی تھی۔”

صالح نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا، “ہم پہلے ہی اسرائیلی مداخلت یا حملے کی توقع کر رہے تھے، جو آج رات یا کل رات ہونے کا امکان ہے۔ ہم ہائی الرٹ پر ہیں۔ سب نے اپنی لائف جیکٹس پہن لی ہیں اور ڈیک پر تیار کھڑے ہیں۔”

فلوٹیلا کے منتظمین نے ایک اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی توجہ کی اپیل کی اور کہا، "ہماری حفاظت دنیا کی نگرانی پر منحصر ہے۔"

انہوں نے زور دیا کہ دنیا بھر کے کارکن اور سرگرم کارکن یکجہتی میں بڑے پیمانے پر متحرک ہو رہے ہیں انہوں نے فلوٹیلا کے لیے محفوظ راستے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا، “فلوٹیلا پر حملہ فلسطین پر حملہ ہے،” اور عالمی حامیوں سے اپیل کی کہ وہ پیغام پھیلائیں، اجتماعی کارروائی میں شامل ہوں اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف کھڑے ہوں۔

ناکہ بندی توڑنا

منگل کو اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے کان نے اطلاع دی کہ فلوٹیلا اسرائیل کے مداخلتی زون میں داخل ہو چکی ہے، اور اسرائیلی بحریہ جہازوں کو قبضے میں لینے کی تیاری کر رہی ہے۔

کان نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکام فلوٹیلا کے کارکنوں کو ایک بڑے جنگی جہاز پر منتقل کرنے اور جہازوں کو اشدود کی بندرگاہ تک لے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اور ممکن ہے کہ کچھ جہاز ڈوب جائیں۔

فلوٹیلا، جو انسانی امداد اور بین الاقوامی کارکنوں کو لے کر جا رہی ہے، اسرائیل کی طویل عرصے سے جاری ناکہ بندی کو توڑنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس نے غزہ میں زندگی کے حالات کو شدید خراب کر دیا ہے۔

فلوٹیلا، جو زیادہ تر انسانی امداد اور طبی سامان سے لدی ہوئی ہے، اگست کے آخر اور ستمبر کے آغاز میں روانہ ہوئی تاکہ اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑا جا سکے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کئی سالوں میں درجنوں جہاز غزہ کی طرف ایک ساتھ روانہ ہوئے ہیں، جو تقریباً 2.4 ملین فلسطینیوں کا گھر ہے اور تقریباً 18 سال سے اسرائیلی ناکہ بندی کے تحت ہے۔

دریافت کیجیے
ہمیں اسرائیلی حراست میں 'لفظی اور جسمانی' تشدد کا سامنا کرنا پڑا — مراکشی صحافی
غزّہ محاصرہ شکن بین الاقوامی کمیٹی: امدادی قافلہ غزّہ کے قریب پہنچ گیا ہے
حماس: ہتھیار ڈالنے سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں اور تحریک کا موقف مسخ کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں
ٹرمپ: مصر میں حماس کے وفود کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے ہیں
اسرائیل، غزہ میں 3 مقامات پر فوجی موجودگی برقرار رکھے گا
حملوں  نے اسرائیلی دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے: حماس
اسرائیلی فوج  نے گریٹا تھنبرگ پر تشدد کیا اور انہیں اسرائیلی پرچم چومنے پر مجبور کیا: ارسین چیلک
اقوام متحدہ: جنوبی غزہ میں محفوظ زون کا تصور 'مضحکہ خیز' ہے
یورپ بھر میں عالمی سصمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجات کا طوفان
ٹرمپ کے منصوبے کا جلد ہی جواب ملے گا: حماس
لاطینی امریکی سڑکوں پر نکل آئے، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف احتجاج
میکینو فلسطینی پانیوں میں پہنچ گیا
حماس: صمود فلوٹیلا کے خلاف کاروائی شہریوں کے خلاف بحری قزاقی اور سمندری دہشت گردی ہے
استنبول اور یورپ بھر میں عالمی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج
اسرائیل کا غزہ فلوٹیلا پر حملہ 'دہشت گردانہ کارروائی': ترک وزارت خارجہ
ترکیہ، مشرقی بحر روم میں انسانی امداد کی حمایت کے لیے تیار ہے۔