سیاست
1 منٹ پڑھنے
ایران: ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی
شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی
ایران: ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی
Smoke from the explosion is seen at the Shahid Rajaee port in Bandar Abbas, Iran, April 26, 2025. / Photo: Reuters / Reuters
27 اپریل 2025

 ایران کے جنوب میں واقع وسیع و عریض شہید رجائی بندرگاہ میں ہونے والے تباہ کن دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے ۔

ایران سرکاری ٹیلی  ویژن کے مطابق، شہید رجائی بندرگاہ پر ہفتے کے روز ہونے والے دھماکے میں کم از کم 1,139 افراد زخمی ہوگئے اور اموات کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی  ذرائع ابلاغ کے مطابق، ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے کے قریب شہید رجائی بندرگاہ کے کنٹینر ڈاک کے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات میں  دھماکے کے مقام کے قریب آتش گیر مواد کی موجودگی کا اشارہ دیا گیا تھا۔

عینی شاہدین سے موصول معلومات کے مطابق  معمولی آگ تیزی سے پھیل گئی اور 40 ڈگری سیلسیس گرمی اور آتش گیر مواد کے جمع ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹریٹجک  اہمیت کی حامل   یہ بندرگاہ ، ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان  کے جنوب میں آبنائے ہرمز کے شمالی ساحلوں پر واقع، بندر عباس  بندرگاہ  سے تقریباً 15 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان