چین نے گیلی-04 سیٹلائٹ کو مدار میں بھیج دیا
چینی آٹومبائل کمپنی نے انٹر-کار مواصلاتی خدمات کے لیے 11 سیٹلائٹس کو مداروں میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کی ہے
چین نے گیلی-04 سیٹلائٹ کو مدار میں بھیج دیا
ونچانگ سے لمبا مارچ 8A راکٹ نے اپنی پہلی پرواز کی، جس میں نچلے مدار کے سیٹلائٹس کا ایک جتھا تھا۔ / Reuters
9 اگست 2025

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، چین نے اپنے مشرقی صوبے شاندونگ سے گیلی-04 سیٹلائٹ کنسٹیلیشن کو منصوبہ بند مدار میں بھیجنے کے لیے ایک راکٹ لانچ کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی  شن ہُوا نے اطلاع دی  ہے کہ اسمارٹ ڈریگن-3 راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھ بارہ بجےشہر ریزاؤ کے قریب سمندر سے لانچ کیا گیا ۔

یہ آف شور لانچ مشن تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے ذریعے انجام دیا گیا۔

11 کمیونیکیشن سیٹلائٹس چینی کار ساز کمپنی گیلی آٹوموٹیو کے لیے لانچ کیے گئے تاکہ گاڑیوں کے درمیان مواصلاتی خدمات اور سمندری مشاہدے کے لیے استعمال کیے جا سکیں۔

گیلی کا سیٹلائٹ پروگرام اس کی ایرو اسپیس شاخ، جیسپیس جسے 2018 میں قائم کیا  گیا تھا کے ذریعے چلایا جاتا ہے، تاکہ کم زمینی مدار (LEO) کنسٹیلیشن تیار کی جا سکے جو خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجیز، اعلیٰ درستگی کی پوزیشننگ، اور عالمی رابطے  کا امکان پیدا کرے۔

کمپنی نے 2025 کے آخر تک تقریباً 72 سیٹلائٹس تعینات  کیے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے، جبکہ طویل مدتی منصوبے تقریباً 6,000 سیٹلائٹس کے نیٹ ورک  پر مبنی ہیں۔

یہ تجارتی خلائی شعبے اور جدید مواصلاتی ٹیکنالوجیز میں چین کی وسیع تر پیش رفت کا حصہ ہے، جہاں سرکاری اور نجی  ادارے نیویگیشن، انٹرنیٹ، اور کرہ ارض  کے مشاہدے کی خدمات کے لیے سیٹلائٹ لانچ کرنے کے عمل میں تیزی لا رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر