حُر جیٹ کی اسپین سے ڈیل ترکیہ کی دفاعی برآمدات کی ایک تاریخی کامیابی کی علامت ہے
30 طیاروں کے ایک برآمداتی پیکیج کے ساتھ، حر جیٹ کو باضابطہ طور پر ہسپانیہ کی فضائی و خلائی قوتوں نے  منتخب کیا ہے۔
حُر جیٹ کی اسپین سے ڈیل ترکیہ کی دفاعی برآمدات کی ایک تاریخی کامیابی کی علامت ہے
Spain chooses Turkish-built jet trainer under TUSAŞ–Airbus partnership / AA
30 دسمبر 2025

ترکیہ کے پہلی  قومی سطح پر تیار کردہ تربیتی جیٹ اور ہلکے اٹیک طیارے حُرجیٹ نے  اسپین   کے ساتھ 2.6 ارب یورو کے ایک برآمداتی معاہدے پر دستخط کر کے ملک کی دفاعی صنعت کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔

ہسپانوی جامع جدید پرواز تربیتی نظام کے تحت، ہسپانوی  فضائی و خلائی فورس نے اپنی تربیتی ضروریات پوری کرنے کے لیے حُرجیٹ کو منتخب کیا ہے۔

اس حوالے سے ترکیہ کی فرم توساش اور  ہسپانوی محکمہ دفاع کے درمیان  ایک معاہدے  کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

حُر جیٹ طیارے توساش کی فیکٹریوں میں تیار کیے جائیں گے، اور توقع ہے کہ ان کی ترسیل 2028 کی آخری سہ ماہی سے شروع ہو کر 2036 تک جاری رہے گی۔

دفاعی صنعتوں کے ادارے کے صدر  خالوق گیورگُن نے  بتایا ہے  کہ یہ معاہدہ نمایاں برآمداتی کامیابی کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ"30 طیاروں کے ایک برآمداتی پیکیج کے ساتھ، حر جیٹ کو باضابطہ طور پر ہسپانیہ کی فضائی و خلائی قوتوں نے  منتخب کیا ہے، جو  کہ ترک دفاعی صنعت کی تاریخی  کامیابیوں کا اشارہ ہے۔"

انہوں نے اس ڈیل کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا کہ ترکیہ ایک قابلِ اعتماد، ترجیحی اور بااثر دفاعی برآمد کنندہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا" مجموعی بجٹ 2.6 ارب یورو  ہونے والے اس پروگرام کے دائرہ کار میں  طیاروں کی ترسیل 2028 میں شروع ہونے کی منصوبہ بندی ہے۔"

"دستخط شدہ معاہدہ ایک اعلیٰ قدر، کثیر الجہتی دفاعی برآمداتی پیکیج کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس میں صرف حُر جیٹ طیاروں کی برآمدات شامل نہیں بلکہ ایک مربوط جدید پائلٹ تربیتی ڈھانچہ،  زمینی سمولیشن اور تربیتی نظام، دیکھ بھال اور استحکام کا انفراسٹرکچر، اور طویل المدتی آپریشنل معاونت کے عناصر بھی شامل ہیں۔"

گیورُگن نے کہا کہ مذکورہ  فہرست میں ایک  یورپی اور نیٹو رکن ملک کا  مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ جیٹ ٹرینر طیارے کا شامل ہونا ، ترک دفاعی صنعت کے  ڈیزائننگ، پیداوار، نظامی انضمام اور پائیداری کے شعبوں میں کس  سطح تک پہنچنے کا مظہر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حُرجیٹ نے فضائی پلیٹ فارمز کے میدان میں ترکیہ کی حیثیت کو بطور ہائی ٹیکنالوجی پیدا کنندہ اور برآمد کنندہ مستحکم کیا ہے، جس سے دفاعی برآمدات کی مقدار اور معیار دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہم، امریکہ کے ساتھ، مذاکرات کے لئے تیار ہیں
چین: ٹرمپ، چین اور روس کو بہانہ بنا رہے ہیں
امرکی و ڈینش حکام گرین لینڈ پر مذاکرات کریں گے: میڈیا رپورٹ
ایران جوہری مذاکرات کے لیے ہم سے رابطے کر رہا ہے:ٹرمپ
جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مزید 4 فلسطینی ہلاک
ارجنٹائن نے یروشلم میں سفارت خانے کی منتقلی روک دی
اقوام متحدہ کی ایران میں مظاہروں کے دوران طاقت کا بےجا استعمال نہ کرنے کی اپیل
ایران: احتجاجی مظاہرے، 100 سے زیادہ سکیورٹی اہکار ہلاک
ایران: حملہ ہوا تو ہم جوابی کاروائی تک محدود نہیں رہیں گے
امریکہ کی ایران کے خلاف کاروائی کا امکان، اسرائیل چوکنا ہو گیا
بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتےہیں:بنگلہ دیش
دہشتگرد تنظیم YPG نے  حلب کا پانی بند کردیا
جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزی،اسرائیلی فوج نےمزید 3 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا
ٹرمپ نےفوج کو گرین لینڈ پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا حکم  دے دیا
اسرائیل نے سیز فائر کے باوجود غزہ میں نئے فضائی حملے شروع کر دیے