مسک نے فضائی ڈیٹا سینٹرز کے منصوبے کے تحت اسپیس ایکس میں xAI کو شامل کر دیا
اسپیس ایکس سیٹلائٹس کا ایک جال مدار میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو مدار میں ڈیٹا سینٹرز کی طرح کام کریں گے اور مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹنگ کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خلا میں شمسی توانائی استعمال کریں گے۔
مسک نے فضائی ڈیٹا سینٹرز کے منصوبے کے تحت اسپیس ایکس میں xAI کو شامل کر دیا
ایلون مسک نے اپنی ایرو اسپیس اور مصنوعی ذہانت کی کمپنیوں کو یکجا کر کے ایک "عمودی طور پر مربوط اختراعی انجن" بنایا ہے جس کی مالیت 1.25 ٹریلین ڈالر ہے۔ / Reuters

ایلون مسک کی اسپیس ایکس فرم  نے ایک بیان کے مطابق اپنی مصنوعی ذہانت کمپنی xAI کو ایک انضمام کے ذریعے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے جس کا مقصد خلائی بنیادوں پر ڈیٹا سینٹرز تعینات کرنا ہے۔

اس حصول سے اسپیس ایکس کی راکٹ صلاحیتیں xAI کی ٹیکنالوجی کے ساتھ مل کر وہ چیز بن رہی ہیں جسے مسک نے "کرہ ارض پر اور اس سے بعی موثر ترین ، عمودی طور پر مربوط جدت کا انجن" قرار دیا۔

یہ انضمام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بڑے ٹیکنالوجی اداروں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار توسیع کے نتیجے میں مالی دباؤ نمایاں بننے لگا ہے۔

مسک نے کہا کہ اسپیس ایکس سیٹلائٹس کا ایک جال مدار میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جو مدار میں ڈیٹا سینٹرز کی طرح کام کریں گے اور مصنوعی ذہانت کی کمپیوٹنگ کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خلا میں شمسی توانائی استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروریات زمین پر 'بغیر کمیونٹیوں اور ماحولیات کو متاثر  کیے بغیر ' پوری نہیں کی جا سکتیں۔

مسک  کا کہنا ہے کہ "قریباً مستقل شمسی توانائی کو براہِ راست بروئے کار لا کر اور کم آپریٹنگ لاگت کے ساتھ، یہ سیٹلائٹس ہماری کمپیوٹنگ کو وسعت دینے کی صلاحیت  میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔"

عالمی رسائی میں توسیع

اسپیس ایکس کا ہدف ایک ملین سیٹلائٹس تعینات کرنا ہے جو ڈیٹا سینٹرز کے طور پر کام کریں گے اور کمپنی کے اسٹارشپ راکٹ کا استعمال کریں گی، فی گھنٹہ ایک پرواز کی شرح حاصل کرتے ہوئے اسے بروئے کار لایا جائیگا اور ہر پرواز 200 ٹن تک  سازو سامان کی ترسیل کر سکے گی۔

اس اعلان میں  منصوبے کو عملی جامہ پہنائے جانے کے لیے مالی وسائل اور سیٹلائٹ ڈیٹا سینٹرز کی ابتدائی تعیناتی کے لیے کسی  معینہ مدت کا  حد کو واضح نہیں کیا گیا۔

یہ انضمام مسک کے کاروبار کو مزید مربوط کرتا ہے، انہوں نے2022 کے آخر میں  ایکس  سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو خریدنے کے بعد  پہلے AI کو X کے ساتھ ضم کیا تھا۔

xAI گروک چیٹ بوٹ چلاتی ہے اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں مسک کی کوششوں کا مرکزی جز رہی ہے۔

توقع ہے کہ فرم ، کمپیوٹنگ وسائل اور تکنیکی مہارت کو یکجا کرے گی کیونکہ مسک خلاء میں بڑے پیمانے پر AI کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر نصب کرنے کے اپنے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ہنٹاوائرس سے متاثر کروز جہاز سے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا
صحت کی عالمی تنظیم کے سربراہ ہنٹا وائرس سے متاثرہ بحری جہاز سے انخلا میں تعاون کے لیے اسپین روانہ
ایرانی جزیرہ خارگ کے کھلے سمندر میں تیل کی تہہ کا مشاہدہ
امریکی ادارہ صحت نے ہنٹا وائرس کو 'سطح 3' کی ہنگامی صورتحال قرار دے دیا
"ہنٹا وائرس"امریکی ریاستوں میں الارم بج گیا
کروزشپ پر "ہنٹا وائرس" پھیل گیا،3 افراد ہلاک
بھارت میں شدید گرمی کی لہر، حکومت کی حفاظتی تدابیر میں تیزی
وبائی امراض سے متعلق نظریاتی اختلافات کو دور کرنے کے لیے مزید ایک ہفتے کے لیے مذاکرات ہوں گے
ایلون مسک کی سام الٹمین کے ساتھ قانونی جنگ میں تیزی
چین نے  چاند سے دو نئی معدنیات دریافت  کر لیں
300 سے زائد فرموں نے ایٹمی ہتھیاروں میں سرمایہ کاری میں تیزی لائی ہے — رپورٹ
ترکیہ:15 سال سے کم عمروں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی بند ہوگی
آرٹیمس II کے خلا بازوں کو چاند کے سفر تک پہنچانے والی اورین خلائی شٹل کرہ ارض کو لوٹ آئی
آرٹیمیس II زمین پر واپسی کی تیاریوں میں
آرٹیمس II کا کامیاب سفر مکمل،زمین کی جانب واپسی کاآغاز
آرٹیمسII خلا کے تاریخی مشن میں چاند کی طرف پرواز کے لیے تیار
آرٹمس II کے خلا نوردوں نے  چاند کے سفر کے نصف کو عبور کر لیا
ترکیہ نے اپنے نئے مقامی سیٹلائٹ کو  لانچ کر دیا
انڈونیشیا نے 16 سال سے کم عمر کے بچوں پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کردی
اینتھروپک نے پینٹاگون کی حفاظتی ضمانتوں کو سست کرنے کی درخواست مسترد کر دی