غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ سٹی کے اطراف میں فلسطینی مزاحمت اور اسرائیل فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات
اسرائیل میں فوجیوں کے ممکنہ اغوا کے بارے میں تشویش میں اضافہ، جبکہ بھاری بمباری کے ساتھ لڑائیاں تیز ہو رہی ہیں۔
غزہ سٹی کے اطراف میں فلسطینی مزاحمت اور اسرائیل  فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات
زیتون محلے میں دو ہفتے پہلے شروع ہونے والے حملے اب صبرا تک پھیل گئے ہیں۔ / Reuters Archive

اسرائیلی میڈیا نے جمعہ کی رات رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں تو غزہ شہر کے بیرونی علاقوں میں گھمسان کی جنگ جاری ہے،فضائی حملے اور بھاری توپ خانے کی گولہ باری بھی ہو رہی ہے۔

چینل 24 "شدید لڑائی" کی رپورٹنگ کی ہے جب اسرائیلی فوجی آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ سوشل میڈیا پر غزہ میں ایسے واقعات کی اطلاعات گردش کر رہی تھیں جن میں مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

ان دعوؤں کی نہ تو فوج نے اور نہ ہی مرکزی دھارے کے میڈیا نے تصدیق کی ہے ۔

اسرائیلی سیاسی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے جھڑپوں کے دوران چار فوجیوں کو پکڑ لیا ہو سکتا ہے۔

ہیلی کاپٹروں کی شدید سرگرمی، روشنی کے گولے اور بھاری لڑائی کی آوازوں پر مبنی فوٹیج کے پیش نظر، تجزیہ کاروں نے تجویز دی کہ فوج نے "ہنیبال پروٹوکول" کو فعال کیا ہو سکتا ہے — ایک متنازعہ ہدایت جو فوجیوں کی گرفتاری کو روکنے کے لیے دی جاتی ہے۔

یہ کشیدگی اس وقت بڑھی جب حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز، نے انتباہات جاری کیے۔

ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیل کے قبضے کے منصوبے اس کی قیادت کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے اور لڑائی کے حالات فوجیوں کے پکڑے جانے کے امکانات کو بڑھا دیتے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی قیدی فلسطینی جنگجوؤں کے ساتھ انہی خطرات کے تحت جنگی علاقوں میں رہیں گے۔

ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ "کسی بھی قیدی کی اسرائیلی حملوں میں ہلاکت کی صورت میں ان کے نام، تصاویر اور موت کے سرٹیفکیٹ عوامی طور پر اعلان کیے جائیں گے،"

اسرائیل کی موجودہ جارحیت نام نہاد 'آپریشن گیڈین 2' کا حصہ ہے، جسے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے 21 اگست کو غزہ شہر پر قبضہ کرنے کے لیے منظور کیا تھا۔

یہ حملے دو ہفتے قبل زیتون کے علاقے میں شروع ہوئے اور تب سے صبرا تک پھیل چکے ہیں۔

جمعرات کو، اسرائیل نے غزہ شہر کو "خطرناک جنگی علاقہ" قرار دیا کیونکہ اس نے فضائی، زمینی اور سمندری بمباری میں اضافہ کیا۔

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ