دنیا
5 منٹ پڑھنے
سلامتی کونسل کا اجلاس،روس اور یوکرین کے ایکدوسرے پر الزامات
روس اور یوکرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحیرہ اسود  میں جہاز رانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑھتے ہوئے حملوں کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں جبکہ ماسکو نے اناج کے معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا
سلامتی کونسل کا اجلاس،روس اور یوکرین کے ایکدوسرے پر الزامات
روس-یوکرین / AFP Archive
 

روس اور یوکرین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحیرہ اسود  میں جہاز رانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑھتے ہوئے حملوں کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں جبکہ ماسکو نے اناج کے معاہدے کو دوبارہ بحال کرنے کے امکان کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

پیر کے روز یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور بحیرہ اسود کی جہاز رانی کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران روس کے نمائندے نے کہا  کہ میں نے اس پر تفصیلاً بات کی ہے تاکہ یہاں کسی کو اس حقیقت کے بارے میں کوئی شک نہ رہے کہ ہم اناج کے کسی نئے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے، جو کہ عملی طور پر مغربی ہتھیاروں کے بدلے یوکرینی خوراک کی فراہمی کیک اسکیم کے سوا کچھ نہیں ہے۔"

روسی مندوب نے دعویٰ کیا کہ اناج کے گزشتہ انتظام کے تحت ضرورت مند ممالک کو برآمد شدہ اناج کا صرف 3 فیصد ملا جبکہ یوکرین کی زرعی مصنوعات کا 70 فیصد تک حصہ یورپی یونین اور مغربی منڈیوں میں گیا۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور یوکرینی مسلح افواج پر "پنڈورا باکس کھولنے" کا الزام لگاتے ہوئے ماسکو نے کہا کہ یوکرینی فوج نے جولائی سے اب تک بحیرہ اسود، ازوف، کیسپین، بالٹک اور بحیرہ روم میں 200 سے زائد تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 12 ملاح ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اپنی فوجی مہم کا دفاع کرتے ہوئے روس نے موقف اختیار کیا کہ وہ صرف فوجی و لاجسٹک جہازوں اور دوہرے مقصد  کی تنصیبات کو نشانہ بناتا ہے۔

مندوب نے دعویٰ کیا کہ روس عالمی غذائی تحفظ کے بڑے ضامنوں میں سے ایک کے طور پر 160 ممالک کو خوراک فراہم کرتا ہے اور وہ "اناج کی ممکنہ کمی کو پورا کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔"

یوکرین کے نمائندے نے روس پر جولائی کے وسط سے سویلین پاور گرڈز کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا، جس سے ملک بھر میں لگ بھگ ہر پاور پلانٹ اور توانائی کے 800 سے زائد آلات کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  "جولائی کے وسط سے، ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب یوکرین کے توانائی کے نظام پر روسی حملہ نہ ہوا ہو۔"

مندوب نے بتایا کہ نومبر میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں تین تھرمل پلانٹس بند ہو گئے اور 850,000 سے زائد لوگ اندھیرے میں ڈوب گئے۔

یوکرین نے اس بات پر زور دیا کہ زاپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کی بیرونی بجلی 28ویں بار منقطع ہوئی ہے، لیکن اس کے بین الاقوامی امن و سلامتی پر اثرات کی نسبت اسے بہت کم توجہ ملتی ہے۔ اس لیے انہوں نے اسے فوری طور پر کیف کے کنٹرول میں واپس دینے کا مطالبہ کیا۔

مندوب نے زور دیا  کہ یوکرین انرجی سپورٹ فنڈ نے 41 عطیہ دہندگان سے 2.6 ارب ڈالر سے زیادہ رقم جمع کی ہے، "لیکن جیسے جیسے ہم سردیوں کے قریب پہنچ رہے ہیں، فضائی دفاع ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں مزید پیٹریاٹ  سسٹمز، خاص طور پر PAC-3 انٹرسیپٹرز کی ضرورت ہے،" ۔

بحری سلامتی کے حوالے سے کیف نے رپورٹ کیا کہ جون اور اگست کے درمیان سویلین جہازوں پر 89 حملے ہوئے، جبکہ 2025 میں یہ تعداد کل 25 تھی۔

روس پر ایک "شیڈو گرین فلیٹ" کے ذریعے اناج لوٹنے کا الزام لگاتے ہوئے یوکرینی مندوب نے کہا کہ یوکرینی زمین سے چرایا گیا اناج ضبط کیا جانا چاہیے، خریدا نہیں جانا چاہیے۔"

کونسل سے خطاب کرتے ہوئے، امریکی نمائندے نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ توانائی کے گرڈز، شہری بندرگاہوں، خوراک کی تقسیم کے مراکز اور تجارتی جہاز رانی پر حملے فوری طور پر بند کریں۔

امریکی مندوب نے خبردار کرتے ہوئے کہا، "خوراک کی تقسیم کے مقامات کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ساتھیو، بحیرہ اسود پر خوراک کی سپلائی کے تحفظ کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جنگ ختم ہو جائے،" انہوں نے مزید کہا کہ جاری حملے اناج اور کھاد کو ڈبو رہے ہیں جبکہ تاجر ملاحوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

واشنگٹن نے کیف اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ چار ستونوں پر ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا: سلامتی کی ضمانتیں، یورپی یونین کی رکنیت کا راستہ، جنگ کے بعد کی خوشحالی کا منصوبہ، اور تصفیہ کے بعد کے سیکیورٹی انتظامات، جن کا مقصد پائیدار امن کی طرف ابوظہبی میں ہونے والی حالیہ بات چیت کو آگے بڑھانا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر روس کے نمائندے نے کیف پر بحری حملوں کے دائرہ کار اور جغرافیے کو مجرمانہ طور پر وسعت دینے کا الزام لگایا کیونکہ ہفتے کے آخر میں لیبیا کے ساحل کے قریب دو لاجسٹک جہازوں اور ایک فوجی کشتی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

زیلنسکی کی طرف سے اس حملے کے عوامی اعتراف اور بحیرہ روم میں آرکٹک میٹا گیز کیریئر پر ہونے والے پچھلے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے روسی مندوب نے دلیل دی کہ یہ حملے کیف حکومت کی دہشت گردانہ نوعیت کو ثابت کرتے ہیں۔

اجلاس کی برخاستگی سے ٹھیک پہلے جواب دیتے ہوئے، یوکرین کے نمائندے نے ماسکو کے الزامات کو "حقائق کو مسخ کرنے اور دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے مترادف قرار دے کر مسترد کر دیا اور اعلان کیا کہ روس نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

روس اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، اور روس ہی اس جنگ کی مکمل ذمہ داری لیتا ہے جس کے بعد انہوں نے ماسکو سے اپنی افواج واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔

 

دریافت کیجیے
یوکرین: روس کی جانب سے کریویری شہر پر کیے گئے حملے میں 2 شہری ہلاک، 52 زخمی
وزیر خارجہ فیدان کی انقرہ میں یورپی کمیشن کے نائب صدر فیتو سے ملاقات
ترکیہ-پاکستان توانائی شراکت داری میں نئے دور کا آغاز، اورُچ رئیس پاکستان میں
دینِ اسلام 2035 میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا
قزل ایلما نے عالمی میڈیا میں دھوم مچا دی
امریکہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے دعوے کے ساتھ عراق پر حملے ک جعل سازی اب ایران کے خلاف کر رہا ہے
میں خود کو احمق محسوس کر رہا ہوں: مسک
ترکیہ کا تحقیقاتی بحری جہاز ’’اورچ رئیس‘‘ پاکستان روانہ گیا
دفاعی معاہدے کا مقصد ترکیہ اور قطر کی خودمختاری کا تحفظ کرنا ہے: ترکیہ وزارتِ دفاع
یورپی یونین کمیشن پر سائبر حملہ
نتن یاہو کو بڑا دھچکا: اسرائیلی پارلیمنٹ نے متان کہانا کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا
ایران: ہم نے کویت میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے
مارکوروبیو:اہم بنیادی ڈھانچے میں تعطل کا سائبر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ملا
ترکیہ: "کوپ 31 انطالیہ۔غزہ موسمیاتی راہداری" قائم کی جائے
مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے معاملے پر آسٹریلیا کی اسرائیلی شہریوں پر پابندیاں