نیا شام
3 منٹ پڑھنے
امریکہ شام میں کم ازکم 1 ہزار فوجیوں کے وجود کو برقرار رکھے گا، پینٹا گون
واشنگٹن کے منصوبے کے مطابق امریکہ شمال مشرقی شام میں اپنی فوجی موجودگی تقریباً نصف تک کر دے گا جس سے وہاں پر تعینات فوجیوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہو جائے گی،۔
امریکہ شام میں کم ازکم 1 ہزار فوجیوں کے وجود کو برقرار رکھے گا، پینٹا گون
US plans to cut troop presence in Syria by half, reducing numbers to under 1,000 in the coming months. / AP
19 اپریل 2025

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام میں تعینات اپنی فوج کی تعداد کو کم کر کے ایک ہزار سے بھی کم کر دے گا۔ پینٹاگون کے مطابق یہ عمل آئندہ چند مہینوں میں مکمل ہوگا۔

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنل نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ  "آج وزیر دفاع نے شام میں امریکی افواج کو مخصوص مقامات پر مرکوز کرنے کی ہدایت دی ہے۔" تاہم انہوں نے ان مقامات کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ "یہ عمل سوچ سمجھ کر اور حالات کے مطابق کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں شام میں امریکی افواج کی تعداد آئندہ چند مہینوں میں ایک ہزار سے کم ہو جائے گی۔"

شان پارنل نے بتایا کہ "اس عمل کے دوران، صدر ٹرمپ کے امن کے عزم کے مطابق، امریکی سینٹرل کمانڈ شام میں داعش کے باقیات کے خلاف حملے جاری رکھنے کے لیے تیار رہے گی۔"

امریکہ نے کئی سالوں سے شام میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے تاکہ داعش کے خلاف بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیا جا سکے۔ داعش نے شام کی خانہ جنگی کے دوران پیدا ہونے والے انتشار سے فائدہ اٹھا کر شام اور عراق کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

تاہم، حالیہ برسوں میں داعش کو دونوں ممالک میں بڑی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب شامی حکام سے ملاقات  کے لیے امریکی کانگریس کے دو  اراکین جمعہ کے روز دمشق پہنچے ۔ یہ بشار الاسد کو دسمبر میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد امریکی قانون سازوں کا شام کے جنگ زدہ ملک کا پہلا دورہ ہے۔

یہ دونوں اراکین فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے کورے ملز اور انڈیانا سے تعلق رکھنے والے مارلن اسٹٹزمین ہیں۔ دونوں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے رکن ہیں۔

ملز نے جمعہ کی رات شامی صدر احمد الشراع سے ملاقات کی۔ وفد کے ایک رکن کے مطابق، اس ملاقات میں امریکی پابندیوں اور ایران پر گفتگو ہوئی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق، اسٹٹزمین ہفتے کے روز الشراع سے ملاقات  کریں گے۔

واشنگٹن کی جانب سے پابندیوں کا سامنا کرنے والے ایک رہنما سے ملاقات کے بارے میں پوچھے جانے پر، اسٹٹزمین نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران اور شمالی کوریا کے رہنماؤں سے ملاقات کی مثال دی۔

انہوں نے کہا، "ہمیں کسی سے بات کرنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں کہ شام غیر ملکی جنگجوؤں سے کیسے نمٹے گا اور ملک کی متنوع  نفوس کو کس طرح شامل کرے گا۔

 

دریافت کیجیے
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں
امریکہ نے 19 ممالک کے شہریوں کے لیے پناہ گزینی کی درخواستیں روک دیں