دنیا
1 منٹ پڑھنے
سوڈان کے نئے وزیر اعظم نے حکومت تحلیل کر دی
اتوار کے روز سُنا نے اپنی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار نئی حکومت کا اعلان کب کیا جائے گا
سوڈان کے نئے وزیر اعظم نے حکومت تحلیل کر دی
/ Reuters
2 جون 2025

سرکاری خبر رساں ادارے 'سُنا' کے مطابق ملک کے نئے وزیر اعظم کامل ادریس نے ملک کی نگران حکومت تحلیل کر دی ہے۔

اتوار کے روز سُنا نے اپنی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار نئی حکومت کا اعلان کب کیا جائے گا۔

ادریس کو سوڈانی  فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے مقرر کیا تھا۔

آر ایس ایف نے اس سال کے اوائل سے کہا ہے کہ وہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنی متوازی حکومت تشکیل دے گی۔

ادریس نے 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد ملک کے پہلے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

اتوار کے روز ایک تقریر میں انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے مساوی فاصلے پر رہنے اور سوڈان میں استحکام، سلامتی اور تعمیر نو کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس جنگ میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور ایک کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جو آبادی کا ایک چوتھائی ہے جسے اقوام متحدہ دنیا کی بدترین انسانی آفات میں سے ایک قرار دیتی ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان