22 دسمبر 2025
آج، بروز سوموار، صبح کے وقت، کار بم دھماکے کے نتیجےمیں ایک روسی جرنیل ہلاک ہو گیا ہے۔
روس تفتیشی کمیٹی کے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق واقعہ جنوبی ماسکو میں پیش آیا اور بم جرنیل کی گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ بم پھٹنے کے نتیجے میں روس مسلح افواج کے آپریشنل شعبہ تعلیم و تربیت کے سربراہ لفٹیننٹ جنرل 'فانیل سارواروف' ہلاک ہو گئے ہیں۔
تحقیقی عملے کے مطابق" 22 دسمبر کی صبح ماسکو کی یاسینیواییف شاہراہ پر ایک گاڑی کے نیچے نصب بم اڑا دیا گیا۔ ماسکو میں فوجداری مقدمہ درج ہو گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں"۔
بیان میں مزید کہا گیاہے کہ" قتل کے بارے میں تحقیقی عملے کے زیرِ غور مختلف نظریات میں سے ایک نظریئے کے مطابق یہ واردات یوکرائنی خفیہ ایجنسی نے کروائی ہے"۔
یوکرائنی حکام نے اس دعوے پرتاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔










