پاکستان
1 منٹ پڑھنے
پاکستان میں تقریبِ شادی میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک،
یہ دھماکہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومت نواز 'امن ملیشیا' کے رہنما نور عالم محسود کے گھر پر ہوا۔
پاکستان میں تقریبِ شادی میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک،
پولیس کے مطابق، تفتیش کار اب بھی دھماکے کی اصل نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔ / Reuters

پولیس اور مقامی ذرائع ابلاغ نے  اطلاع دی ہے کہ شمال مغربی پاکستان میں جمعہ کی شام ایک تقریبِ شادی میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

جیو نیوز کے مطابق  جب مہمان تقریب ِ عروسی کے  لیے جمع تھے،  یہ دھماکہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومت نواز 'امن ملیشیا' کے رہنما نور عالم محسود کے گھر پر ہوا۔

پولیس نے کہا کہ تفتیش کار ابھی دھماکے کی صحیح نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ابتدائی شواہد اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ یہ خودکش بم حملہ تھا۔ کسی گروہ نے فوری طور پر اس کی  ذمہ داری قبول نہیں کی۔

سیکیورٹی افواج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ عہدیداروں نے ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ حملہ خیبر پختونخوا میں جاری سیکیورٹی کے چیلنجز کو نمایاں کرتا ہے۔

یہ علاقہ افغان سرحدوں سےمتصل ہے اور یہاں پر عموماً سیکیورٹی اہلکاروں اور حکومت نواز شخصیات کو نشانہ بنے والے عسکریت پسندانہ  حملوں میں اضافہ دیکھا  جا رہا ہے۔

 

دریافت کیجیے
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو
امریکہ: ہم نے آج مسلسل گیارہویں رات بھی ایران پر فضائی حملے کئے ہیں
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ سِول جوہری معاہدہ منظور کر لیا
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
چین ۔فلپائن سمندری تنازعہ، بیجنگ نے ویڈیو  جاری کر دی
آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس،اہم موضوعات پر تبادلہ خیال
ایران کے متعدد شہروں میں دھماکے