ایشیا
2 منٹ پڑھنے
کمبوڈیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے :تھائی لینڈ
گزشتہ  روز ملائیشیا میں امن مذاکرات کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے حکام نے آدھی رات سے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا تاکہ ان کی 800 کلومیٹر طویل سرحد کے ساتھ متنازعہ علاقوں میں واقع مٹھی بھر قدیم مندروں پر لڑائی ختم کی جا سکے
کمبوڈیا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے :تھائی لینڈ
/ AP

تھائی لینڈ کی فوج نے کمبوڈیا پر نئی طے شدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی متنازع سرحد پر جنگ بندی کے نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ہی جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔

گزشتہ  روز ملائیشیا میں امن مذاکرات کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے حکام نے آدھی رات سے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کیا تاکہ ان کی 800 کلومیٹر طویل سرحد کے ساتھ متنازعہ علاقوں میں واقع مٹھی بھر قدیم مندروں پر لڑائی ختم کی جا سکے۔

تھائی فوج کے ترجمان ونتھائی سواری نے کہا کہ جب یہ معاہدہ نافذ العمل ہوا تو تھائی لینڈ کی جانب سے پتہ چلا کہ کمبوڈیا کی افواج نے تھائی لینڈ کی حدود میں متعدد علاقوں میں مسلح حملے کیے ہیں ،یہ معاہدے کی دانستہ خلاف ورزی اور باہمی اعتماد کو کمزور کرنے کی واضح کوشش ہے، تھائی لینڈ اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرتے ہوئے مناسب جواب دینے پر مجبور ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت دفاع کی ترجمان مالی سوچیتا نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی مسلح تصادم نہیں ہوا ہے۔

ان الزامات کے باوجود، دونوں حکومتوں نے آج صبح کہا کہ امن معاہدے میں بیان کردہ مخالف علاقائی کمانڈروں کے درمیان ملاقاتیں جلد ہی  شروع ہونے والی ہیں۔

دریافت کیجیے
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
لبنان کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی حملے، 7 افراد ہلاک
اٹلی نے 8 شہروں میں 'ریڈ الرٹ' جاری کر دیا