دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین پر روسی حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی
زیلینسکی نے کہا کہ روسی فوجی صنعتوں، لاجسٹک نیٹ ورکس اور ہوائی اڈوں کو اب اس جنگ کے حقیقی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یوکرین پر روسی حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی
A firefighter works at a shopping mall hit by a Russian missile amid Russia’s attack on Ukraine, in Kamianske, Dnipro region, July 26, 2025. / Reuters

یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ روس نے ہفتے کی رات یوکرین کے شہر دنیپرو اور قریبی علاقے پر ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے حملہ کیا، جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے ۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق، ماسکو کی افواج نے 235 ڈرونز اور 27 میزائل داغے، جن سے رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی۔ بیان میں کہا گیا کہ 10 میزائل اور 25 حملہ آور ڈرونز نے نو مقامات کو نشانہ بنایا، جبکہ باقی ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

دنیپروپیٹروسک کے علاقائی گورنر، سرہی لیساک نے ٹیلیگرام پر لکھا ہے، "ایک خوفناک رات۔ علاقے پر وسیع  پیمانے پر حملہ۔"

انہوں نے کہا کہ ان حملوں میں تین افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے، جن میں ڈنیپرو شہر اور قریبی علاقے شامل ہیں۔

لیساک نے تصاویر پوسٹ کیں جن میں فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے ہوئے، ایک رہائشی عمارت کے ٹوٹے ہوئے شیشے اور جلی ہوئی گاڑیاں دکھ رہی ہی۔

صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جوابی حملوں کا عزم ظاہر کیا۔

زیلنسکی نے ٹیلیگرام پر کہا، "روسی فوجی صنعتیں، روسی لاجسٹکس، اور روسی ہوائی اڈے یہ محسوس کریں کہ روس کی اپنی جنگ اب ان پر حقیقی اثرات ڈال رہی ہے۔"

حقیقی امن

حالیہ مہینوں میں یوکرین کے حملے روس پر شدت اختیار کر گئے ہیں، جہاں ماسکو اور کیف کے درمیان ڈرونز کے تبادلے اور ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ طویل محاذ پر شدید لڑائی جاری ہے۔

دوسری جانب، روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ہفتے کے روز کہا کہ امن مذاکرات اور یوکرین میں تصفیہ کبھی مغرب کے حقیقی ایجنڈے پر نہیں رہے۔

زاخارووا نے تاس نیوز ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ اگر مغرب یوکرین میں "حقیقی امن" چاہتا تو وہ کیف کو ہتھیار فراہم کرنا بند کر دیتا۔

اس سے قبل، جمعرات کو اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں، انہوں نے بدھ کے روز استنبول میں روسی اور یوکرینی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

دریافت کیجیے
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا