دنیا
2 منٹ پڑھنے
برطانیہ کی طرف سے غزہ میں اسرائیل کے ''انسان ساختہ قحط'' کی مذمت
برطانیہ نے ایک بار پھر اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے رویے میں تبدیلی لائے اور غزہپر قبضے کے منصوبوں کو روک دے۔
برطانیہ کی طرف سے غزہ میں اسرائیل کے ''انسان ساختہ قحط'' کی مذمت
برطانوی حکام نے غزہ میں قحط کی تصدیق کو انتہائی خوفناک قرار دیا ہے۔ / AP

ببرطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں "انتہائی خوفناک" اور "مکمل طور پر قابلِ روکاوٹ" قحط کی مذمت کی ہے، اور کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مناسب امداد کی اجازت نہ دینا اس "انسانی ساختہ تباہی" کا سبب بنا ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں، ڈیوڈ لامی نے غزہ میں انسانی صورتحال پر اپنی تنقید کو دہرایا، جب اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفکیشن (IPC) رپورٹ نے غزہ میں قحط کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا، "اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں مناسب امداد کی اجازت نہ دینا اس انسانی ساختہ تباہی کا سبب ہے۔ یہ ایک اخلاقی المیہ ہے۔"

لامی نے مزید کہا، "اسرائیلی حکومت کو فوری طور پر اور مستقل بنیادوں پر ایسی کارروائی کرنی چاہیے جو صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکے۔" انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری اور پائیدار طریقے سے خوراک، طبی سامان، ایندھن، اور تمام اقسام کی امداد ان لوگوں تک پہنچنے دے جو اس کے شدید ضرورت مند ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے فوری جنگ بندی کے مطالبے کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ غزہ شہر میں اسرائیل کی فوجی کاروائی قحط کا مرکز بنی ہوئی  ہے۔

لامی نے کہا، "برطانیہ اس فوجی کارروائی کی مذمت کرتا ہے، جو پہلے سے ہی تباہ کن انسانی صورتحال کو مزید خراب کرے گی اور حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالے گی۔"

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنا راستہ بدلے اور غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کوترک کر دے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ