سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ: بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیر کے '1000 سالہ' تنازعے کو حل کروں گا
میں، امریکہ کی کوشش سے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتاہوں اور اب دونوں ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے حل پر کام کروں گا: ٹرمپ
ٹرمپ: بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیر کے '1000 سالہ' تنازعے کو حل کروں گا
Trump indicates a potential resolution for Kashmir after a thousand years. / AP

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی اور اس تنازعے کو حل کرنے کے امکان کا اظہار کیا ہے جسے انہوں نے 'ہزار سال' پرانا جھگڑا قرار دیا ہے۔

ہفتے کی رات اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹروتھ سوشل' پر ایک بیان میں، ٹرمپ نے دونوں ممالک کی 'مضبوط اور غیر متزلزل قیادت' کی تعریف کی اور ان کے اس فیصلے کو سراہا جس کے تحت لڑائی کو روکا گیا، جو بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی کا سبب بن سکتی تھی۔

ٹرمپ نے کشیدگی کو کم کرنے میں امریکہ کے اہم کردار کو تسلیم کیا  اورکہا ہے کہ"مجھے فخر ہے کہ امریکہ نے آپ کو اس تاریخی اور بہادرانہ فیصلے تک پہنچنے میں مدد فراہم کی"۔

اگرچہ ان مذاکرات میں براہ راست مسئلہ کشمیر پر بات نہیں ہوئی، لیکن ٹرمپ نے دونوں ممالک کے ساتھ مل کر ایک پرامن حل تلاش کرنے کے  ارادے کا اشارہ دیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ"مزید یہ کہ، میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا تاکہ دیکھا جا سکے کہ آیا 'ہزار سال' بعد کشمیر کے مسئلے کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے"۔

کشمیر میں کشیدگی برقرار

امریکہ کی ثالثی سے ہونے والے جنگ بندی کے بعد بھی، اتوار کی صبح بھارت اور پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات کا تبادلہ کیا۔

بھارت کے خارجہ سیکریٹری نے کہا  ہےکہ پاکستان کی 'بار بار خلاف ورزیوں' کے بعد جوابی کارروائی کی گئی، جبکہ پاکستان نے کہا کہ وہ جنگ بندی پر 'پوری طرح کاربند' ہے اور اس کی افواج بھارت کی خلاف ورزیوں کو 'ذمہ داری اور تحمل' کے ساتھ سنبھال رہی ہیں۔

اے ایف پی کے عملے نے سری نگر، بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں، زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ایک سینئر عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا  ہےکہ 'متنازعہ علاقے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔'

مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں، اور ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں تھی۔

دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپ  میں جیٹ طیارے، میزائل، ڈرون، اور توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ حملوں میں  کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں افراد کو سرحدی   اور متنازع کشمیر کے علاقوں سے منتقل  ہونا پڑا۔

دریافت کیجیے
ایران: امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے 'قربانی کا بکرا' بننے کی اجازت نہ دیں
امریکی قرضداروں کے قرضے معاف کرو، انہیں ایران پر حملہ کرنے بھیجو: اسرائیلی اخبار کا ایک منصوبہ
امریکی ایوانِ نمائندگان  نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی یونیورسٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے میز پر لانے کی کوششوں کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
ٹرمپ: "اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ رہتا"
امریکا اور ونیزویلا کے درمیان 'دنیا کے بڑے ترین تیل معاہدے' طے
امریکہ اور ایران کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وائٹ ہاؤس
ٹرمپ انتظامیہ نےامیگرینٹ ویزا درخواستوں کو عارضی طور پر منجمد کر دیا - رپورٹ
امریکی وزیر دفاع: "ضرورت پڑنے پر ایران پر دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں"۔
یورپی یونین نے یوکرین کے یومِ آزادی کے موقع پر 7.1 بلین ڈالر کا نیا دفاعی پیکیج منظور کر لیا
اسرائیلی سیکیورٹی افسران: نتن یاہو ترکیہ کے ساتھ 'غیر ضروری' کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں — رپورٹ
جرمنی خفیہ ایجنسیوں کو وسیع پیمانے کے اختیارات دینے کی حکمت عملی میں مصروف
حزب الله، حکومتِ لبنان اسرائیل کے ساتھ سرحدی نقشے پر براہ راست مذاکرات بند کر دے
آئی او س کا ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 'تاریخی' دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
ٹرمپ کا دعویٰ: وہ نہیں چاہتے کہ انہیں مارا جائے، ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتا ہے
ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
آبنائے ہرمز بہت جلد کھل جائے گی: ٹرمپ
مراکشی عہدیدار: غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنا مشترکہ ذمہ داری ہے
روس: جولائی میں ماسکو پر 6,000 سے زیادہ ڈرون حملے کیے گئے
ٹرمپ نے یوکرین کو پیٹریئٹ میزائل سسٹم لائسنس دینے پر اتفاق کیا ہے، زیلینسکی