ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: بین الاقوامی برادری اسلام کے خلاف نفرت کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرے
نیوزی لینڈ میں، النور مسجد اور لین ووڈ اسلامک سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کی چھٹی سالانہ یاد، حملے میں 51 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔
00:00
ترکیہ: بین الاقوامی برادری اسلام کے خلاف نفرت کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرے
Türkiye shpreh ngushëllimet për jetët e humbura në zjarrin në Koçani / AA

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے کی چھٹی برسی کے موقع پر ترکیہ نے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے، بروز ہفتہ، بین الاقوامی دن برائے انسداد ِاسلاموفوبیا کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ترکیہ، اسلام کے خلاف نفرت کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت میں ثابت قدم ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسلاموفوبیا ،صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بین الاقوامی امن اور سماجی ہم آہنگی کے لیے بھی، ایک بڑا خطرہ ہے۔ ہم، اس موقع پر ان 51 افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں  جو اس حملے میں جاں بحق ہوئے تھے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "اسلامی اقدار پر جاری حملے اس بات کی طرف اشارہ  کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کو اسلام کے خلاف نفرت کے خاتمے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے"۔

واضح رہے کہ15 مارچ 2019 کو، ایک آسٹریلوی سفید فام بالادستی کے دہشت گرد 'برینٹن ٹیرنٹ'  نے کرائسٹ چرچ شہر کی 'النور مسجد' اور 'لین ووڈ اسلامک سینٹر ' پر حملہ کر  کے 51 افراد کو قتل اور 40 کو زخمی کر دیا تھا۔

2020 میں اسے بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی گئی، جو نیوزی لینڈ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ تھا۔

دریافت کیجیے
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
قطر : صنعتی پلانٹ میں دھماکہ، درجنوں زخمی اور لاپتا
اسٹارمر مستعفی ہو جائیں گے:ٹرمپ
ماسکو کے ہوائی اڈوں کو قلیل مدت کے لیے بند کر دیا گیا، تقریباً 60 ڈراونز کو مار گرایا گیا ہے، روس
فلپائن میں اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
ہم، لبنان میں فوجی مداخلت کے موقف کی طرف واپس پلٹنا نہیں چاہتے:شرع
ایرانی مذاکراتی وفد اور امریکی نائب صدر وینس سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے