سیاست
3 منٹ پڑھنے
یوکرین میں یورپی یونین کی اپیل پر آنٹی کرپشن ایجنسیوں کی خود مختاری کا اشارہ
یہ ضروری ہے کہ بل کو بلا  کسی تاخیر کے، اگلے ہفتے کے اوائل میں منظور کیا جائے۔
یوکرین میں یورپی یونین کی اپیل پر آنٹی کرپشن ایجنسیوں کی خود مختاری کا اشارہ
Von der Leyen also promised continued support for Ukraine on its path to EU membership. / AP
28 جولائی 2025

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان دیر لیین نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے  خود مختار  اینٹی کرپشن اداروں کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے، جبکہ زیلنسکی نے اشارہ دیا ہے کہ اس حوالے سے قانون سازی چند دنوں میں منظور کی جا سکتی ہے۔

وان دیر لیین نے اتوار کو زیلنسکی کے ساتھ  ٹیلی فونک بات چیت کے بعد ایک پوسٹ میں کہا، "یوکرین نے اپنے یورپی راستے پر پہلے ہی بہت کچھ حاصل کر لیا ہے۔ اسے ان مضبوط بنیادوں پر تعمیر کرنا چاہیے اور آزاد اینٹی کرپشن اداروں کو محفوظ رکھنا چاہیے، جو یوکرینی  قوانین کی  بالا دستی کے ستون ہیں۔"

جمعرات کو عوامی تنقید کے ایک نادر اظہار کے بعد، زیلنسکی نے ایک مسودہ قانون پیش کیا تاکہ یوکرین کے اینٹی کرپشن اداروں کی آزادی بحال کی جا سکے، جو گزشتہ  بل کے برعکس ہے جس کا مقصد ان کی خودمختاری کو ختم کرنا تھا۔

زیلنسکی  نے وان دیر لیین کے ساتھ  بات چیت کے بعد  ایک پوسٹ میں کہا، "ہم نے  یوکرین کے اینٹی کرپشن اداروں کی آزادی اور مؤثریت کو یقینی بنانے والے بل پر غور کیا  ہے۔ میں نے اس حوالے سے یورپی کمیشن کی طرف سے تیکنیکی  مدد  فراہم  کرنے کا  شکریہ ادا کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہم ایک ہی نظریہ رکھتے ہیں: یہ ضروری ہے کہ بل کو بلا  کسی تاخیر کے، اگلے ہفتے کے اوائل میں منظور کیا جائے۔"

وان دیر لیین نے یوکرین کو یورپی یونین کی رکنیت کے  سفر  میں   مصمم حمایت کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا، "یوکرین ہماری حمایت پر بھروسہ کر سکتا ہے تاکہ اپنے یورپی راستے پر پیش رفت حاصل کر سکے۔"

روس پر مزید پابندیاں

علاوہ ازیں، زیلنسکی نے اتوار کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے تاکہ روس کے خلاف پابندیوں کو یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کی ویب سائٹ پر شائع کردہ یہ حکم نامہ ، ملک کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے  متعلقہ  فیصلے کی تصدیق کرتا ہے۔

یوکرینی صدر نے ایک اور   بل پر بھی دستخط کیے ، جس میں ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

یہ دونوں  حکم نامے  اس وقت جاری کیے گئے جب زیلنسکی نے اس ماہ کے اوائل میں وزیر خارجہ آندری سیبیا کو ہدایت دی کہ وہ 18 جولائی کو یورپی یونین کی جانب سے روس کے خلاف اپنائے گئے 18ویں پابندیوں کے پیکج کو "یوکرین کے دائرہ اختیار" میں ہم آہنگ کریں۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان