ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
صدر ایردوان کی آذربائیجان اور روس سے تنازعات کے درمیان باہمی تعلقات کو تحفظ دینے کی اپیل
صدر اردوان نے آذربائیجان سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ ناخواہش کردہ  واقعات ماسکو اور باکو کے تعلقات کو 'ناقابل تلافی نقصان' نہ پہنچائیں۔
صدر ایردوان کی آذربائیجان اور روس سے تنازعات کے درمیان باہمی تعلقات کو تحفظ دینے کی اپیل
Turkish President Recep Tayyip Erdogan answers questions of the press members in a plane / AA
5 جولائی 2025

صدر رجب طیب اردوان نے روس اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ کے ماسکو اور باکو دونوں کے ساتھ 'گہرے اور اسٹریٹجک تعلقات' ہیں۔

صدر اردوان نے آذربائیجان سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہناخواہش کردہ  واقعات ماسکو اور باکو کے تعلقات کو 'ناقابل تلافی نقصان' نہ پہنچائیں۔

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے ایردوان نے کہا: 'ہم اس امن معاہدے کے ساتھ نئے اور تاریخی مواقع کے دروازے  کھلنے کی تمنا کرتے ہیں۔'

مغربی آذربائیجان کو  ناہچوان کے علاقے سے جوڑنے والی  اسٹریٹجک  راہداری زنگیزار جو چین سے ترکیہ اور روس تک ایک اہم رابطہ بننے والا ہے کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ راستہ نہ صرف آذربائیجان بلکہ پورے خطے کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقرہ اس راستے کو ایک 'جغرافیائی-معاشی انقلاب' کا حصہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا۔اگرچہ آرمینیا نے ابتدائی طور پر زنگیزار راہداری کی مخالفت کی تھی، لیکن اب ایریوان اقتصادی انضمام میں شامل ہونے کے لیے زیادہ لچکداری کا مظاہرہ کر  رہا ہے۔

واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان ایف-35 طیاروں کی فراہمی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے، صدر اردوان نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹرمپ کے دور میں ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فراہمی شروع ہو جائے گی اور امید ظاہر کی کہ امریکی صدر 'ہمارے معاہدے کا احترام کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ ایف-35 کا مسئلہ ترکیہ کے لیے  نہ صرف فوجی ٹیکنالوجی بلکہ عالمی پلیٹ فارمز، خاص طور پر نیٹو میں  مضبوط شراکت داری کا معاملہ بھی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و امان اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ناکام ہوا، اور انقرہ اس بار دوبارہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

صدر نے کہا، ترکیہ کا ماننا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نے غزہ میں بھی امن کے لیے دروازے کھول دیے ہیں، اور مزید کہا کہ حماس نے اس معاملے پر بارہا اپنی نیک نیتی  کا مظاہرہ کیا ہے۔

شام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ نے شام پر اپنی  ریڈ لائن  واضح کر دی ہیں اور کہا کہ ملک کسی بھی منصوبے کو برداشت نہیں کرے گا جو دہشت گرد گروہوں یا ان کے اتحادیوں کو قانونی حیثیت دے۔

انہوں نے مزید کہا: 'ہم شمالی شام میں آزاد تجارتی زونز، لاجسٹک مراکز، اور سرحدی بازاروں جیسے ماڈلز نافذ کر سکتے ہیں۔'

صدر  الہام علی یف نے مجھے بتایا ہے کہ : میں شام کو قدرتی گیس کی ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہوں۔'

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان