ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ قفقاز ہی نہیں پورے خطے میں استحکام قائم کرنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع کو بروئے کار لا رہا ہے
میٹنگ میں آنے والے نکول پاشنیان کے ساتھ، رجب طیب اردوغان نے آذربائیجان-ارمینیا کی امن مذاکرات میں اتفاق رائے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
ترکیہ قفقاز ہی نہیں پورے خطے میں استحکام قائم کرنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع کو بروئے کار لا رہا ہے
erdogan - pashinyan / AA
21 جون 2025

صدر رجب طیب اردوان نے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان کو بتایا ترکیہ قفقاز ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں استحکام قائم کرنے کے لیے تمام سفارتی ذرائع کو بروئے کار لا رہا  ہے ۔

انہوں نے اسرائیل کے ایران پر حملوں سے پیدا ہونے والے تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرات کو روکنے کے لیے دیگر رہنماؤں کے ساتھ جاری رابطوں پر بھی زور دیا اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جاری امن مذاکرات میں حاصل ہونے والے اتفاق رائے کی اہمیت کو اجاگر کیا، ترکیہ کے مواصلاتی ڈائریکٹوریٹ نے 'ایکس' پر کہا۔

جمعہ کو استنبول میں ہونے والی ملاقات کے دوران، اردوان اور پاشینیان نے موجودہ علاقائی پیش رفت، انقرہ اور ایریوان کے درمیان رابطوں، اور جنوبی قفقاز میں امن اور مکالمے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک صدر نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ان کا ملک خطے کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو 'ون-ون' کے اصول پر مبنی مختلف معاونت فراہم کرتا رہے گا۔

ملاقات میں ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان معمول کے تعلقات کے عمل کے تحت اٹھائے جانے والے ممکنہ اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔