دنیا
2 منٹ پڑھنے
یوکرین روس کے ساتھ جنگ ختم کر دے اور موجودہ حالات کو قبول کرے: ٹرمپ
یوکرین کچھ مدت بعد اس موضوع پر مذاکرات کر سکتا ہے، لیکن فوری طور پر لڑائی بند کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
یوکرین روس کے ساتھ جنگ ختم کر دے اور موجودہ حالات کو قبول کرے: ٹرمپ
Trump said he had a “cordial” meeting with Ukrainian President Volodymyr Zelenskyy. / Reuters
20 اکتوبر 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو "محاذ جنگ کی حدوں پر رک جانا چاہیے" اور روس کے ساتھ اپنی جنگ ختم کرنی چاہیے، اور یہ تجویز دی ہے کہ کیف موجودہ علاقائی صورتحال کو مستقبل کے مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرے۔

اتوار کے روز واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ ان کی جمعہ کو یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک "خوشگوار" ملاقات ہوئی اور ان خبروں کی تردید کی کہ انہوں نے کیف کو پورے دونباس علاقے کو ماسکو کے حوالے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا "نہیں، ہم نے اس پر کبھی بات نہیں کی۔"

انہوں نے مزید کہا، "انہیں وہیں رک جانا چاہیے جہاں محاذ جنگ کی حدیں ہیں۔"

انہوں نےدونباس علاقے کے بارے میں کہا کہ "78 فیصد زمین پہلے ہی روس کے قبضے میں ہے،" اور کہا کہ یوکرین "کچھ مدت بعد اس موضوع پر مذاکرات کر سکتا ہے" لیکن فوری طور پر لڑائی بند کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

دونباس کا علاقہ، جس میں دونیتسک اور لوہانسک شامل ہیں، 2014 سے تنازعات  کا  گھڑ رہا ہے، جب روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے ماسکو کی جانب سے کریمیا کے الحاق کے بعد علیحدگی پسند جمہوریہ کا اعلان کیا تھا۔

بعد میں روسی افواج نے فروری 2022 میں ایک "خصوصی آپریشن" شروع کرنے کے بعد اس علاقے کے زیادہ تر حصے  کو اپنے زیر کنٹرول لے لیا تھا۔

دریافت کیجیے
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا