سیاست
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: 12 اسرائیل ساختہ 'ہارپ ڈرون' گرا دیئے گئے ہیں
پاکستان: بھارت اس کھلی جارحیت کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے اور آئندہ بھی چُکاتا رہے گا
پاکستان: 12 اسرائیل ساختہ 'ہارپ ڈرون' گرا دیئے گئے ہیں
India has imported military hardware worth $2.9 billion from Israel over the last decade. / Photo: Reuters / Reuters
8 مئی 2025

پاکستان مسلح  فوج نے  نئی دہلی کے اقدامات کو  کھُلی جارحانہ کاروائی قرار دیا اور بار بار پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا  کا قصووار ٹھہرایا ہے۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے آج بروز جمعرات جاری کردہ بیان میں کہا ہے   کہ " رات بھرمیں  بھارت کے12 ڈرون طیارے گر دیئے گئے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ  اسرائیل ساختہ 'ہارپ ڈرون' مختلف علاقوں خاص طور پر  لاہور، کراچی راولپنڈی، بہاولپور، اٹک، گھوٹکی، گوجرانوالہ، چکوال اور دیگر شہروں میں گرائے گئے  ہیں ۔

ایک پریس کانفرنس میں میجر جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہے کہ "کراچی اور لاہور کے سرحدی علاقوں سمیت تمام مقامات سے، تباہ شدہ ڈرونوں کا، ملبہ جمع کیا جا رہا ہے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جنوبی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ایک شہری ہلاک  بھی ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ دہائی میں اسرائیل سے 2.9 ارب ڈالر مالیت کا فوجی سازوسامان درآمد کیا ہے، جس میں راڈار، جاسوس  اور جنگی ڈرون اور میزائل شامل ہیں۔

فوج نے یہ بھی کہا  ہےکہ بھارت حالیہ سرحد پار حملوں کے بعد ڈرونوں کے ساتھ دراندازی جاری رکھے ہوئے ہے، لیکن پاکستان "ایک ایک کر کے انہیں  گِرا رہا ہے۔"

شریف نے کہا ہے کہ "بھارت اس کھلی جارحیت کی بھاری قیمت چکا رہا ہے اور آئندہ بھی چکاتا رہے گا۔"

انہوں نے ڈرون  کاروائیوں کے نتیجے میں کسی انفراسٹرکچر نقصان  کی تصدیق نہیں کی تاہم کہا ہے کہ ملبے کے تجزیئے کے بعد مزید معلومات فراہم کی جا سکیں گی۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان